پیرس اولمپکس ، مبینہ کوکین خریداری پر آسٹریلوی ہاکی ٹیم کا کھلاڑی گرفتار

13autuisjsjkoopasarrsee.png

بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق پیرس اولمپکس 2024ء میں شریک آسٹریلیا کی مینز ہاکی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو کوکین خریداری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آسٹریلوی اولمپک کمیٹی نے اپنی ویب سائٹ پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے فرانسیسی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ اولمپک کمیٹی اپنی ٹیم اور کھلاڑی کی مکمل مدد کرے گی اور تحقیقات کے نتائج کے مطابق کارروائی کرے گی۔

آسٹریلوی اولمپک کمیٹی کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ٹام کریک اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کے خلاف تحقیقات کا عمل جاری ہے جبکہ فرانسیسی پولیس کی طرف سے بھی کھلاڑی کے حراست میں ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹام کریگ کو ایک خفیہ آپریشن کے نتیجے میں قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔


آسٹریلوی اولمپک کمیٹی نے باضابطہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اس واقعہ کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور تحقیقات میں فرانسیسی پولیس حکام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، تحقیقاتی عمل کو تیز کرنے کے ساتھ اپنے کھلاڑی کی حمایت جاری رکھیں گے۔ ٹام کریگ کی گرفتاری کو پیرس اولمپکس 2024ء کے دوران اہم واقعہ قرار دیا جا رہا ہے جس کے اثرات ٹیم کی کارکردگی پر مرتب ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹام کریگ کی طرف سے اپنی گرفتاری کے بعد کسی قانونی مشیر کی درخواست نہیں دی گئی، ابتدائی طور پر ان کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا تاہم بعد میں ان کی شناخت ٹام کریک کے طور پر ہوئی۔ واضح رہے کہ فرانس میں منشیات کے جرائم پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں اور کریک کے خلاف کیس کی سماعت جلد شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا پیرس اولمپکس کمیٹی نے نامناسب ماحول پیدا کرنے کے الزام میں پیراگوئے کی کھلاڑی لوانا الونسو کو اولمپکس ویلج سے نکال دیا ہے، خاتون تیراک 100 میٹر بٹرفلائی ریس میں سیمی فائنل بھی کھیل چکی ہیں۔ لوانا الونسو گیمز کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اولمپین مقابلے کے بعد پیرس کے ڈزنی لینڈ گھومنے پھرنے کے لیے چلی گئی تھیں جس پر انہیں نکالا گیا ہے۔