پہلی بیوی سے اجازت کے بغیر دوسری شادی کیوں کی؟عدالت نے شوہر کو سزا سنادی

bi1i1h1.jpg


پشاور کی عدالت نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شوہر کو 3ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی فیملی کورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے کے خلاف 2022 میں دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔

عدالت نے شہری کو پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر مجرم قرار دیتے ہوئے 3 ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ، فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر مجرم نے جرمانہ ادا نا کیا تو مزید 15 روز کی قید کاٹنی ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے مجرم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے پشاور کی سینٹرل جیل منتقل کردیا ہے۔