پہلگام واقعہ الیکشن جیتنے کیلئے کروایا گیا، یشونت سنہا

image.png


بھارتی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر یشونت سنہا نے پہلگام حملے پر پاکستان کو کلین چٹ دیتے ہوئے اس حملے کو بھارتی انتخابات میں سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ یشونت سنہا نے کہا کہ پہلگام حملہ دراصل بہار کے انتخابی نتائج کے لیے ایک سازش کے تحت کروایا گیا ہے، جیسا کہ پلواما حملہ بھی 2019 کے عام انتخابات سے پہلے ہوا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وزیراعظم نریندر مودی نے پلواما کے شہداء کے نام پر انتخابی جلسوں میں ووٹ مانگے تھے اور اس کا پورا فائدہ اٹھایا تھا۔


ماہوا موئترا کا مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک پر تنقید
دوسری جانب بھارتی لوک سبھا میں آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ ماہوا موئترا نے پروفیسر علی خان محمودآباد کے ساتھ ہونے والے سلوک پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر علی خان کو صرف اس وجہ سے نشانہ بنایا گیا کہ وہ مسلمان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرنل صوفیہ قریشی کو دہشت گردوں کی بہن کہنے والا بی جے پی کا وجے شاہ آزاد گھوم رہا ہے، اور ان کے ساتھ ایسی غیر مساوی سلوک کیا جا رہا ہے کہ پروفیسر علی کے خلاف ایف آئی آرز ایک ہی نوعیت کی ہونے کے باوجود انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


ماہوا موئترا نے مزید کہا کہ اگر پروفیسر علی کے ساتھ ایسا ہو سکتا ہے تو بھارت کے 20 کروڑ مسلمان کس حال میں ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1925239712932901341
پروفیسر علی خان کی ضمانت پر رہائی
خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار پروفیسر علی خان محمودآباد کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پروفیسر علی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے زیر تفتیش پوسٹس کے بارے میں نہ کچھ لکھیں گے اور نہ ہی بولیں گے۔


یہ تمام واقعات بھارتی سیاست میں مذہبی تقسیم اور سیاسی مفادات کے درمیان جاری کشمکش کی عکاسی کرتے ہیں، جس نے نہ صرف عوامی سطح پر بلکہ سیاسی دائرے میں بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
 

Back
Top