پھٹیچر بیان کی رپورٹنگ کیسے کریں؟

Uncle Q

Minister (2k+ posts)
جب سے میں نے عمران خان صاحب کی جانب سے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے والی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، تب سے تادم تحریر، مجھے ان گنت گالیوں سے نوازا جا چکا ہے، میرے نام سے کام تک، الزامات اور مغلظات کا ایک نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے، مجھے یہ کہہ کر معطون کیا جارہا ہے کہ پھٹیچر والی وڈیو میں نے سوشل میڈیا پر وائرل کیوں کی۔


یعنی کہ سبحان اللہ۔ اُلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے


ایک قومی سطح کی جماعت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیمرے کے آگے لہراتے بل کھاتے فرماتے تھے ایک پپی اِدھر، ایک پپی اُدھر کبھی گاتے تھے پردے میں رہنے دو پردہ نہ اٹھاؤ کہیں وہ بازاری پن کیا وڈیو بنانے والے کا قصور تھا، اس کیمرے کے لینس کی سازش تھی یا اس شخص رونا روئیں جسے ڈیڑھ کروڑ کی آبادی والا شہر اپنا قائد کہتا تھا؟


دور نہ جائیں، فیصل آباد کے شیرو یعنی رانا ثنا اللہ صاحب کے سیاسی بیانات ملاحظہ فرمالیں وہ راولپنڈی کا شیدا ٹلی، غلیظ انسان اور یہ کہ عمران خان گھوڑے پر بیٹھنے کے قابل نہیں اور یہ کہ دھرنے میں۔ ناچتی ہیں اور یہ کہ، چلیں رہنے دیں باقی میرا قلم رقم نہیں کرسکتا۔


اچھا چلیں یہ سب بیان تو سیاسی ہیں، یاد ہے نا وہ قومی اسمبلی کے فلور پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایک معزز خاتون رکن اسمبلی شیریں مزاری کو یہ کہنا کہ اے ٹریکٹر ٹرالی نوں چُپ کراؤ کیا اتنا کافی ہے یا خواجہ صاحب کے مزید سنہری اقوال لکھوں؟ کہہ دیں کہ قصور خواجہ صاحب نہیں ان رپورٹرز کا تھا جنہوں نے اس گھٹیا پن کو رپورٹ کیا۔


عابد شیر علی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی ہیں، ان کی پسندیدہ پنجابی جگت جتھے دی کھوتی اتھے آن کھلوتی ہے، یہ اکثر سیاسی حریفوں کے پارٹی چھوڑنے پر ایسا نفیس بیان ٹوئٹر پر دیتے رہتے ہیں۔ یہاں بھی لگتا ہے سارا قصور نگوڑی ویب سائٹ ٹوئٹر کا ہے۔


کون سا ایسا سیاستدان ہے جس کے منہ سے پھول جھڑتے ہوں، جو صرف نیکی کی بات کرے، جو کردار میں اچھا ہو اور گفتار میں شائستہ بھی، جو مکمل طور پر باسٹھ تیرسٹھ ہو، آپ کے سامنے اگر کچھ شریفوں کے نام آرہے ہیں تو ذرا رک جائیں منافقت پر نہ جائیں، ذرا سی ریسرچ فرمالیں، آرکائیو وڈیوز اور اخبارات کی سرخیاں گواہ ہیں کہ کیسے میاں نواز شریف صاحب، اس وقت کی سیاسی حریف بے نظیر بھٹو کو معیوب الفاظ سے نوازتے رہے۔


آپ کی یادداشت پر گراں نہ گذرے تو اب کے مئیر کراچی وسیم اختر کے وہ سنہری حروف یوٹیوب پر تلاش فرمالیں جس میں مئیر صاحب نے فرمایا تھا وہ چودھری نثار گنجا وگ لگا کر آتا ہے، اور ان کا لیڈر نقلی بال لگواتا ہے آگے آنجناب نے مزید فرمایا تھا پنجاب میں ہر گھر میں ہر روز مجرے ہوتے ہیں اس کو نہیں روک سکتے یہ گنجے۔ چلیں جانے دیں دراصل قصور ان رپورٹرز کا تھا جو پارلیمنٹ کے باہر کھڑے ان ارکان پارلیمنٹ کی گُل فشانیاں رپورٹ کررہے تھے۔


دیکھیں جی مجھے تو آف دی ریکارڈ اور آن دی ریکارڈ کا فرق ازبر ہے، مگر یہ فرق سیاستدانوں کو سمجھایا جائے، انہیں بتایا جائے کہ قوم عمران خان کی پشاوری چپل، الطاف کی ففٹی موٹر سائیکل اور سفید کرتا شلوار، شیخ رشید کے سگار، مریم نواز کے ہلکے ہلکے میک اپ، شہباز شریف کی کاؤ بوائے ٹوپی اور لانگ بوٹ، فضل الرحمان کی پرنٹڈ پگڑی، آصف زرداری کی سندھی ٹوپی اور بے نظیر کے دوپٹہ لینے کے انداز تک کو کاپی کرتی ہے۔ آپ کے ووٹرز آپ لوگوں کو لگ بھگ پوجتے ہیں، آپ اس قوم کے لیڈر ہیں پھٹیچر نہیں اس لیے معاملے کی نزاکت کو سمجھیں کہ جب صحافی، کیمرا اور پبلک سامنے ہو تو گری ہوئی بات کو اٹھایا نہیں کرتے۔


عفت حسن رضوی نجی نیوز چینل میں ڈیفنس اور سپریم کورٹ کاریسپانڈنٹ ہیں، برصغیر کی عظیم ڈرامہ نویس فاطمہ ثریا بجیا کی سوانح نگار اور انٹرنیشنل سینٹر فار جرنلسٹس امریکا کی فیلو ہیں۔ انہیں ٹوئٹر پر فالو کریں:


IffatHasanRizvi@

 

احمد

Senator (1k+ posts)
ماٹھی گیند پھینکی تھی مخالفین اگر اس پر بھی چھکے نا مارتے تو احمق ہوتے ،اب ذرا برداشت کیجیئے کوئی قیامت نہیں آ جائے گی ۔
سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے ۔ سارا سال، سالہاسال مخالفین کو رگیدتے ہیں کبھی اس طرح کی ماٹھی گیند پر اُنکو چھکے مارنے کا حق بھی دینا چاہیئے۔ماٹھی گیند کے دفاع میں مذید ماٹھی گیندیں پھینکنے سے پرہیز کیا جائے۔:)۔۔​
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
جن باتوں کا ذکر عفت تم نے اوپر کیا هے یه ساری باتیں ببانگ دہل کہی گئیں تهیں مگر عمران نے تم لوگوں کے اوپر اعتبار کیا اور آف دی ریکارڈ بات اس بهروسے په کی که تم میں ذرا سی دیانت داری باقی هو گی مگر اے بسا آرزو که شدی اور اب تم کهسیانی بلی کی طرح کهمبا نوچ رہی هو اور فضول قسم کی مثالوں سے مالٹے کو کیلا ثابت کرنے کی کو شش کر رہی هو اور اس چکر میں هو که لوگوں کو بیوقوف بنا لو
 

خداداد

Senator (1k+ posts)
محترمہ نے اپنی صفائی میں چُن چُن کر جو مثالیں پیش کی ہیں وہ آن دی ریکارڈ بیانات کی ہیں۔ آف دی ریکارڈ بات کرتے کسی بھی سیاستدان یا عام شہری کے منہ سے پھول نہیں جھڑتے۔ آف دی ریکارڈ بات چیت کو آف دی ریکارڈ رکھنا ذمّہ دار صحافی کی ترجیح ہوتی ہے جس میں یہ محترمہ بری طرح ناکام ہوئی ہیں اور اب اپنی غیر ذمّہ داری کے اعتراف کی بجائے دوسرے سیاستدانوں کی بد زبانیوں کی مثال دے رہی ہیں۔ عمران تو کھُلا ڈھُلا بندہ ہے۔ اسے محض ایک "پھٹیچر" لفظ سے شاید ہی کوئی فرق پڑے گا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا آئندہ اس صحافی کی موجودگی میں کوئی بھی شخص اعتماد کے ساتھ آف دی ریکارڈ گفتگو کر سکے گا؟
 

meshy

Councller (250+ posts)
***** hai iss aurat per jis ne video leak ki, sasti shorat... But ik sahab bhi bohat bewaqoof hai, he knows that there are so many enemies mostly these kameenay, 2 takey k journalist around him after this Panama issue. Musharaf is right about ik he never think before uttering words from his mouth. ***** hai iss poorey media per off the record talks in zaleel journalist ki bhi expose honi chhaiyeh. They tell lie when they are on screen n say something else off the screen....
 

Haristotle

Minister (2k+ posts)
محترمہ شاید نئی نئی صحافی بنی ہیں اور اف دی ریکارڈ کو کاشف عباسی کا پروگرام سمجھ بیٹھی
 

saadkiakaray

Minister (2k+ posts)
Ppl who abused u, are very right.being a journalist you should not spread off the record conversation on media.ur all this chap written is lame excuse. Phaticher sahafi!
 

jani1

Chief Minister (5k+ posts)
بدنام ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا۔۔۔

شہرت کے بھُوکوں کی کوئی کمی نہیں۔۔۔

ہمیں تو آپکا شُکر گُزار ہونا چاہیئے کہ پٹواری جیسے گھسے پٹے لفظ کی جگہ نیے اور مست قسم کے لقب کو مارکیٹ میں لائیں۔۔چور راستے سے ہی سہی۔۔۔
 

akmal1

Chief Minister (5k+ posts)
C6VonTSXMAIaP_R.jpg
 

SachBol

Voter (50+ posts)
ماٹھی گیند پھینکی تھی مخالفین اگر اس پر بھی چھکے نا مارتے تو احمق ہوتے ،اب ذرا برداشت کیجیئے کوئی قیامت نہیں آ جائے گی ۔
سیاست میں یہ ہوتا رہتا ہے ۔ سارا سال، سالہاسال مخالفین کو رگیدتے ہیں کبھی اس طرح کی ماٹھی گیند پر اُنکو چھکے مارنے کا حق بھی دینا چاہیئے۔ماٹھی گیند کے دفاع میں مذید ماٹھی گیندیں پھینکنے سے پرہیز کیا جائے۔:)۔۔​
بہت اعلٰی گریٹ رمارکس :)
 

SachBol

Voter (50+ posts)
​یہ چوری ہے وہ کوئی پبلِک پریس کانفرنس نہیں تھی ۔ تم ایک گھٹیا صحافی ہو ۔ صحافی اقدار کا تو خیال رکھّا ہوتا ۔ اور اُوپر سے مزید اُلٹی سیدھی مثالیں دے رہی ہو ۔ لعنت تم پر اور تمہارے گھٹیا کام پر ۔ شرم سے ڈوب مرو
 

Sam Sam

Senator (1k+ posts)
بدنام ہوے تو کیا نام نہ ہو گا کمینگی اور بے غیرتی سے سستی شہرت کا انتہائی واہیات طریقہ ڈھونڈا ھے اس صحافی فاحشہ نے
 

Rhymetime

MPA (400+ posts)
Nobody will call her again neither N or PTI .Like trump and Billy bush women talk Billy bush got fired from his job off the record means off the record but khan said nothing but a word pathecher those club players were pathechers except few . She should ask for forgiveness for leaking tapes .
 
Last edited:

oxon22

Voter (50+ posts)
Imran should have been a bit care full he just forgot there is no difference between prostitute and journalist in Pakistan. Baas aab is byaan per ain bain shain kertye rahoo pakistani jahil awam ki aqal main kuch or nahi ana.
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
جب آدمی آف کی ریکارڈ گفتگو کرتا ھے تو ایسے الفاط بھی ادا کر جاتا ھے جو پبلیکلی کرتے ھوئے اجتناب کرتا ھے۔
محترمہ نے دس لوگوں میں ھوئی گفتگو کو آن آئیر کرکے پاکستان کی بدنامی میں پورا حصّہ ڈالا ھے۔
کیا ھم ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو کالے یا کالی آندھی نہیں کہتے۔
اس سے کیا انکی عزت افزائی ھوتی ھے۔۔
ہر چیز کو نشر نہیں کیا جاتا۔۔۔۔
یہی حرکتوں کی وجہ سے ھم لوگوں کی عزت روز بروز کم ھوتی جارہی ھے۔۔۔
عمران خان نے ایک نامناسب بات کہہ ہی دی تھی تو صحافیوں کو کم از کم یہ خیال کرنا چاہئے تھا کہ اس سے قوم وقار کو نقصان تو نہیں پہنچ رھا۔
پہلے جو بات ایک بند کمرے میں کچھ صحافیوں اور دوستوں میں سنی وہ متحرمہ کی شاندار رپورٹنگ کے نتیجے میں پوری دنیا میں پہنچ گئی۔

 

Back
Top