پھٹیچر اور ریلو کٹا کہتے کسے ہیں؟

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
پاکستانی سیاست اور سوشل میڈیا پر پھٹیچر اور ریلو کٹا کی گونج ہے۔ آخر یہ پھٹیچر اور ریلو کٹا کہتے کسے ہیں؟


لاہور: (دنیا نیوز) پھٹیچر اور ریلو کٹا کلب کرکٹ میں استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے جبکہ پھٹیچر کے عام لفظی معانی گھٹیا، ردی، پھٹا پرانا، بے ڈھنگا، خراب، خستہ حال، نامکمل اور نقص والا ہیں۔ پھٹیچر کا کرکٹ کی زبان میں مطلب ایسا گمنام کھلاڑی ہے، جسے ٹیم میں نہیں لیا جا سکتا یا جس کی کبھی کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہ رہی ہو۔


ریلو کٹا کا مطلب وہ ہے کھلاڑی جو فیلڈنگ، بیٹنگ اور باؤلنگ بھی کر سکتا ہے لیکن کسی بھی کام میں پرفیکٹ نہیں ہے، یعنی تھوڑی باؤلنگ، تھوڑی بیٹنگ اور تھوڑی فیلڈنگ کر لیتا ہو۔ ریلو کٹا کی ایک مثال یوں بھی استعمال ہوتی ہے جس کا مطلب ایسا کھلاڑی جو دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے۔ مثال کے طور پر اگر طاق نمبر کے کھلاڑی ہوں، جیسے 9 تو چار چار کھلاڑیوں کی ٹیم بنا دی جاتی ہے اور نواں کھلاڑی دونوں ٹیموں کی طرف سے کھیلتا ہے۔ پھٹیچر اور ریلو کٹا اگر واقعی کلب کرکٹ میں استعمال ہونے والے عام الفاظ ہیں تو دیکھنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے ان الفاظ کا برا منایا ہے یا نہیں؟

- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/WeirdNews/378036#sthash.RFvySHvb.dpuf
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
غیر ملکیوں کو جان بوجھ کے غلط حوالے دے کے بہکانے کی بہت کوشش کی ہے نون لیگ نے. کسی نے یہ کہا کہ ڈیرن سیمی کو پھٹیچر کہا گیا ہے. کسی نے یہ کہا کہ یہ الفاظ نسلی تعصب کی اصطلاح ہیں. حتّی کہ ہر میڈیا ہاؤس نے اور ہر پٹواری نے اپنے ساتھیوں سے زیادہ جہالت دکھانے کی کوشش کی.

اتنی کمر توڑ کوشش کے باوجود پانامہ کہیں نہیں گیا.
 

Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)

وہ لوگ جو ابھی بھی عمران خان کی پھٹیچر والی بات کا دفاع کر رہے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ انہیں انٹرنیشنل بے غیرت ہونے کے تصدیق شدہ سرٹیفیکیٹ جاری کریں۔
پھٹیچر ذہنیت رکھنے والے پھٹیچر لیڈر کے پھٹیچر چیلے !!!
 

Back
Top