پھر یوں ہوا کہ۔۔۔

Sirphira

Minister (2k+ posts)
وہ بہت بہادر تھا، وقت کے فرعون کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوگیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی مثال دیکر وقت کے حاکم کا احتساب شروع کردیا۔ خلفائے راشدین کی مثالیں دیں۔ اداکاروں کی ناکامی کا رونا رویا۔۔ بڑے بڑے بھاشن دئیے۔۔ میڈیا پر واہ واہ کروائی۔ یہ تک کہہ دیا کہ بے شک آسمان گرپڑے ہم فیصلہ دیکر رہیں گے۔ ساری رعایا کوا یسا لگ رہا تھا کہ وقت کے حاکم کا احتساب ہوکر رہے گا، حاکم وقت نہ صرف عہدے کیلئے نااہل ہوجائے گا بلکہ سیدھا جیل بھی جائے گا۔ پوری قوم اسی یقین پر فیصلے کے انتظار میں تھی۔

حاکم وقت کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بیان دیا گیا وہ سیاسی تھی، حاکم وقت کے پاس بیرون ملک جائیدادوں کے کوئی ثبوت نہیں۔ وہ قاضی ڈرگیا، اس نے سوچا کہ میری ریٹائرمنٹ آگئی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ میں حاکم وقت کے خلاف فیصلہ دوں تو وہ میری پنشن ہی بندکرادے، میری مراعات، بلٹ پروف گاڑی ، سرکاری گھر ہی نہ چھین لے، کہیں میرے بیٹے کا مستقبل ہی تباہ نہ ہوجائے ، کہیں میں مستقبل میں گورنر یا کسی حکومتی عہدے سے محروم نہ ہوجاؤں۔

جب فیصلہ دینے کی باری آئی تو قاضی نے کہا کہ کمیشن بنالیتے ہیں ۔ ایک فریق نے جواب دیا کہ نامنظور نامنظور۔۔ قاضی نے کہا کہ ٹھیک ہے پرسوں فیصلہ ہوگا۔

پھر یوں ہوا کہ فیصلے کا دن آگیا اور انصاف سردیوں کی چھٹیوں پہ غیر معینہ مدت کیلئے چلا گیا۔۔ جس پر ایک چور نے موقع سے فائدہ اٹھاکر عدالت کا ترازو چوری کرلیا اور چور بازار میں بیچ دیا۔۔۔ آج کل یہ ترازو گنڈیریاں تولنے کے کام آرہا ہے۔
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
Dilema...........

حاکم وقت کے وکیل نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جو بیان دیا گیا وہ سیاسی تھی، حاکم وقت کے پاس بیرون ملک جائیدادوں کے کوئی ثبوت نہیں۔ وہ قاضی ڈرگیا، اس نے سوچا کہ میری ریٹائرمنٹ آگئی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ میں حاکم وقت کے خلاف فیصلہ دوں تو وہ میری پنشن ہی بندکرادے، میری مراعات، بلٹ پروف گاڑی ، سرکاری گھر ہی نہ چھین لے، کہیں میرے بیٹے کا مستقبل ہی تباہ نہ ہوجائے ، کہیں میں مستقبل میں گورنر یا کسی حکومتی عہدے سے محروم نہ ہوجاؤں۔
 
Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
بھائی پندرہ دنوں کی چھٹیوں کے دوران معاملہ حل ہوسکتا تھا .قوم کے لئے انہیں چھٹیاں برباد کرنی چاہیے تھیں مگر یہاں منصف انصاف فراہم کرنا عوام پر احسان سمجھتے ہیں (serious)
 
Back
Top