پڑھنا لکھنا بھی مشکل،کاغذ کی قیمت میں 200فیصداضافہ،درسی کتابیں،کاپیاں مہنگی

books-shop-inf-papers.jpg


تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث درسی کتب اور تمام اقسام کی اسٹیشنری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے باعث تمام اقسام کے کاغذ کی قیمت میں 200 فیصد سے زائد اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں درسی کتب، کاپیوں، تمام اقسام کی اسٹیشنری، اسکول بیگ، یونیفارم، اسکول شوز کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات اور سلنڈر گیس کی قیمت میں اضافے سے طلباء و طالبات اور سرکاری ملازمین کی پک اینڈ ڈراپ سروس کی تمام ٹرانسپورٹ نے فی سواری 1000 روپے سے 2000 روپے اضافہ کر دیا ہے جس سے والدین بھی تلملا اٹھے ہیں۔

اردو بازار کی ہول سیل مارکیٹ میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ تمام اقسام کی درسی کتب کی قیمت میں500 روپے سے 1700 روپے تک جبکہ کاپی اور رجسٹر کی قیمت میں بھی سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

میٹرک کی سائنس پریکٹیکل کاپیوں کی قیمت 2500 روپے سے 3 ہزار روپے تک کر دی گئی، ٹرانسپورٹر نے کہاکہ پٹرول ڈیزل میں یکمشت 35 روپے اضافہ کے باعث کرائے بڑھانا مجبوری ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have made a mess of the country, but the more they prolong their illegal and incompetent govt the more hate/anger of people they will get.