
وزیراعظم کا فیصلہ دھرا رہ گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی,سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
وزیراعظم کا فیصلہ دھرا رہ گیا، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی,سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت ہوا میں اڑا دی گئی, پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی,وزیراعظم
شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزارت خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچھی خاصی کمی کی ہدایت کی تھی۔
وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔
وزیراعظم کے اعلان میں حیران کن امر یہ تھا کہ حکومت کی جانب سے توقع سے زائد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم یہ حیرانی عارضی ثابت ہوئی۔وزارت خزانہ کے پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا تو ان میں کی گئی کمی معمولی سی تھی۔
وزرات خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایت کے برعکس آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا جو نوٹیفیکیشن جاری کیا، اس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی گئی۔ ہے جس کے بعد نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے ہوگئی۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی گئی اور نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے ہوگئی۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
رہنما ن لیگ ثانیہ عاشق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر لکھا آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر... حکومت مہنگائی کم کر رہی ہے اور عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1796645875839615184
ثانیہ عاشق کے ٹویٹ پر فاروق فیصل چاچو نے چھ گھنٹے تک خوب تعریفیں کرائیں کہ پیٹرول 15 روپے لیٹر کم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔نوٹیفکیشن آیا تو 4 روپے 74 پیسے,اکثر لوگ سو چکے ہیں صبح اٹھیں گے تو معلوم پڑنے پر چاچو کی شان میں قصیدے پڑھیں گے.
https://twitter.com/x/status/1796634017531416776
ثاقب بشیر نے لکھا یہ وزیراعظم کے فیصلے کو کس نے رات کی تاریکی میں بلڈوز کیا ؟ اس کو صرف بلنڈر تو نہیں کہہ سکتے.
https://twitter.com/x/status/1796742226430833081
شاکر اعوان نے لکھا حکومتی بدیانتی۔۔۔ یا بے بسی۔۔۔حکومت کون چلا رہا ہے،، حکومت پاکستان رات کو اعلان کرتی ہے کہ پیٹرول 15 روپے سستا ہوگا،لیکن پیٹرول 4 روپے کچھ پیسے سستا ہوگا،، یہ پیسے عوام کو واپس نہیں ملتے۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1796748055750058444
اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ "شور ڈالا گیا، خبریں بھی چلوادی گئیں کہ پیٹرول 15 روپے سستا ہو رہا ہے، ناچ ناچ کر گھنگھرو توڑدئیے،ن لیگ کے رہنماؤں اور سپورٹرز نے! لیکن ہوا صرف پونے پانچ روپے سستا"-
https://twitter.com/x/status/1796974486748529039
حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔اس سے قبل 15 مئی کو حکومت نے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عالمی منڈی میں مندی کے رجحان کے سبب ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 31 مئی کو تقریباً 6 روپے 50 پیسے سے 7 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے، جبکہ اس سے پچھلے 15 دنوں میں 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی اور اسی کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کی کمی کا امکان تھا۔
https://twitter.com/x/status/1796793277393326508
https://twitter.com/x/status/1796885051503706483
https://twitter.com/x/status/1796766297759596687
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hidaya11h1.jpg
Last edited by a moderator: