پولیس کی تھانے کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرنے والی خواتین سے بدتمیزی

17polsksjthahabbs.png

کراچی میں گلبرگ تھانے کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرنے والی خواتین سے پولیس کی بدتمیزی، موٹرسائیکل کی ہوا نکال دی گئی جبکہ ویڈیو بنانے پر خواتین سے موبائل فون چھیننے کی کوشش۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے گلبرگ تھانے کے احاطے میں ڈی ایس پی کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرنا خواتین کیلئے جرم بن گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ویڈیو بنانےکی کوشش کررہی ہیں جس پر پولیس اہلکاروں کیجانب سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1799596018406715787
متاثرہ خواتین کے مطابق ہم کسی کام سے پولیس اسٹیشن آئی تھیں، تھانہ گلبرگ کے احاطے میں ڈی ایس پی کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل کھڑی کرنا جرم بن گیا، ہمارے موٹرسائیکل کی ہوا نکال دی گئی ، ویڈیو بنانے پر موبائل فون چھیننے کی کوشش کی گئی۔

واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او کو معاملے کی انکوائری کا حکم دیدیاہے۔
 

Back
Top