
نو مئی کے حوالے سے تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے آٹھ سوالات سامنے آ گئے جس میں کہا گیا کہ "نہ یہ پتھر کا دور ہے نہ یہ 80 کی دھائی لوگوں کو قائل کرنے کے لیے دلیل کی ضرورت ہوتی ہے اور دلیلیں جھوٹی ہوں تو کوئی قائل نہیں ہوتا بلکہ سوال اٹھاتا ہے آج پوری قوم سوال اٹھا رہی ہے۔"
تحریک انصاف کے آٹھ سوالات
نمبر1 :- 9 مئی کے واقعات کی زمہ دار اگر تحریک انصاف ہے تو نقصان سب سے زیادہ تحریک انصاف کا کیوں ہوا ملک کی سب سے مقبول جماعت ہوتے اس کو کیا ضرورت کسی ایسا ڈرامہ کرنے کی؟
نمبر2:- اگر اس کی زمہ دار تحریک انصاف ہے تو عمران خان کو ہائی کورٹ کے احاطے سے ہتک آمیز انداز میں گرفتار کس نے کروایا؟
نمبر3:- اگر قصوروار تحریک انصاف ہے تو تین دن انٹرنیٹ بند کرکے حقیقت عوام سے چھپانے کی کوشش کیوں کی گئی؟
انٹرنیٹ چلنے دیا جاتا تاکہ عوام خود دیکھتی کیا ہورہا ہے
نمبر 4:- اگر تحریک انصاف کی لیڈرشپ قصور وار ہے تو پریس کانفرنس کرکے تحریک انصاف چھوڑنے والے اس سے بری الزمہ قرار کیوں دئیے جارہے؟
نمبر5:- اگر قصوروار تحریک انصاف ہے تو فری ٹرائل سے کیوں بھاگا جارہا؟
نمبر6:- اگر قصوروار تحریک انصاف ہے تو ثبوت سامنے کیوں نہیں لائے جارہے؟
نمبر7:- اگر قصوروار تحریک انصاف ہے تو بتایا جائے پولیس کو راستوں سے کس نے ہٹوایا حکومت تو تحریک انصاف کے مخالفین کی تھی؟
نمبر 8:- کور کمانڈر آفس میں عام حالات میں جب لوگ نہیں جاسکتے تو مشتعل افراد کو کیسے آرام سے جانے دیا گیا؟
https://twitter.com/x/status/1673417837677797376
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/BbPaBHo.jpg
Last edited by a moderator: