لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پیٹرول بم کے ذریعے پولیس پر حملہ کرنے کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پیٹرول بم کے ذریعے پولیس پر حملہ کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کیخلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پر حملےکامقدمہ درج ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں گرفتاری نہیں ڈالی تو ضمانت کیسے دیں۔ جس کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔
Source