پولیس اہلکارنےفرض شناسی کی مثال قائم کرد&#1740

battery low

Chief Minister (5k+ posts)
سڑک پر پڑے مٹی کے ڈھیر کو پولیس اہلکار نے خود بیلچے سےاٹھانا شروع کردیا


police2.jpg



کراچی (92نیوز)کراچی میں گرین لائن پروجیکٹ کے روٹ پر تعینات پولیس اہلکار نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ٹریفک پولیس اہلکار محمد سلیم کو اعلیٰ کارکردگی پر پچاس ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کےمطابق نمود ونمائش نا ہی کوئی لالچ کراچی کا اصلی ہیرو محمد سلیم ہی تو ہے ،

گرین لائن پروجیکٹ کے روٹ پر تعینات ٹریفک اہلکار محمد سلیم نے اپنی مدد اپ کے تحت سڑک پر پڑے مٹی کے ڈھیر کو بیلچے کے ذریعے خود ہی اٹھانا شروع کیا تاکہ منصوبے کی تعمیر کے دوران گاڑیوں کی روانی برقرار رہے۔

92نیوزنے خدمت کی مثال بننے والے ٹریفک پولیس اہلکار محمد سلیم کی خبر نشر کی جس پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بھی فوری نوٹس لیا اور جذبے کی ستائش کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار کو پچاس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کرڈالا ۔آئی جی سندھ کےمطابق محمدسلیم کو نقدرقم کے علاوہ تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی ۔

Source

 

dingdong

Banned
Re: پولیس اہلکارنےفرض شناسی کی مثال قائم کرد&a

Well Done IG Sindh (clap) aisay banday ko promote bhi karna chahia a
 

kpkpak

Minister (2k+ posts)
Re: پولیس اہلکارنےفرض شناسی کی مثال قائم کرد&a

ویسے کراچی میں ٹریفیک وارڈنز کے یونیفارم کا سفید رنگ اچھا ہے میرا ایک دوست کہتا ہے کہ سفید رنگ کی وجہ سے ان لوگوں کو دور سے پتہ چل جاتا ہے کونسا ٹریفیک وارڈن رشوت لیتا ہے
جو آتی جاتی گاڑیوں سے رشوت لیتا ہے اس کی جیب بار بار ہاتھ ڈالنے سے میلی ہو جاتی ہے
 

Back
Top