پورے ہندوستان میں ای وی ایم سے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی،بھارتی صحافی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

"الیکشن پراسیس بہت لمباچلا لیکن پورے ہندوستان میں کہیں سے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین ای وی ایم کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی، یہ ایک لحاظ سے الیکٹرانک ووٹنگ کی کامیابی ہے "۔ امیت بروہہہ ایڈیٹر دی ہندو

ہندوستان میں تقریباً 43کروڑ ووٹروں نے ووٹ دیا کہیں سے بھی ای وی ایم شکایت سامنے نہیں آئی ہمارے الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پہ اعتراض کیا تھا کہ کوئی ایلفی ڈال گیا تو پھر کیا کریں گے
https://twitter.com/x/status/1798250988127605215
پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین تو کیا نافذ ہونا تھی پہلے سے نافذ کیا گیا آرٹی ایس سسٹم بھی ختم کردیا گیا، الیکشن کمیشن کا بنایا گیا رزلٹ منیجمنٹ سسٹم الیکشن سے پہلے ہی ناکام ہوگیا اور پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی جگہ فارم 47 کا طریقہ کار اپنایا گیا کہ اپنی مرضی کے نتائج بناکر دیدو۔۔ اور کامیاب امیدوار کو ناکام بناکر ذلیل کرتے رہو۔

انڈیا میں تقریبا نصف ارب لوگوں نے ای اوی ایم کے ذریعے ووٹ دیا ، کوئی شکایت نہ آئی لیکن ہمارے ہاں مشین چند کروڑ ووٹرز بھی بھگتا نہیں پائے گی کیونکہ کوئی ایلفی ڈال کر چلا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1798258028736926058
 

Back
Top