پنجاب کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی میں حکومت تاحال مکمل کامیاب نہ ہو سکی۔ محکمہ صحت پنجاب کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے کسی بھی اسپتال میں 100 فیصد مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
دنیا نیوز میں سجاد کاظمی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 بڑے اسپتالوں میں سے 75 فیصد سے کم مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئیں، جبکہ 9 اسپتالوں میں یہ شرح 50 فیصد سے بھی کم رہی۔
رپورٹ کے مطابق جناح ہسپتال لاہور میں 63، پی آئی سی لاہور 76، کارڈیالوجی راولپنڈی 96 اورکارڈیالوجی فیصل آباد میں 89فیصد ادویات فراہم کی جا رہی ہیں ۔
اسی طرح نشتر ڈینٹل ہسپتال ملتان میں 69 فیصد،پنجاب ڈینٹل ہسپتال لاہور 61 فیصد مریضوں کو مفت ادویات سے محروم ہیں،ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال ،ٹی ایچ کیو ہسپتال ظفروال میں صرف 43 فیصدمریضوں کو مفت ادویات ملیں اور 57 فیصد مریض ادویات سے محروم ہیں۔
سرگنگارام ہسپتال 55 فیصد، گوجرانوالہ ہسپتال 52 فیصد،نشتر ہسپتال ملتان میں 50 فیصد مریض مفت ادویات سے محروم ہیں ، جبکہ میو ہسپتال لاہور میں 46 فیصد فری ادویات سے محروم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں 100 فیصد مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہیں۔
Last edited by a moderator: