پنجاب کابینہ، وزرا کا تنخواہ و سرکاری گھر لینے سے انکار

5punjbcabinet.jpg

نگران کابینہ نے رضا کارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت گزشتہ روز وزیراعلیٰ آفس میں کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں نگران وزیراعلیٰ نے نگران وزرا کو ذمے داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی، اجلاس میں عام انتخابات کے شفاف ، منصفانہ ، آزادانہ اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

محسن نقوی نے اجلا س سے خطاب میں کہا کہ نگران حکومت کی بنیادی ذمے داری شفاف اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہے ، الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں شفاف اور منصفانہ عام انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے، چاہتے ہیں کہ عوامی فلاح و بہبود کیلیے کچھ ایسے کام کر جائیں جس سے عوام کو ریلیف ملے۔


نگران کابینہ نے نگران وزیر اعلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے رضا کارانہ طور پر تنخواہ اور سرکاری گھر نہ لینے کا اعلان کیا، نگران کابینہ کا کوئی وزیر تنخواہ اور سرکاری گھر نہیں لے گا،شہداء کے خاندانوں کی مالی امداد کیلیے ایک ارب کے فنڈز کی منظوری دی گئی ، پولیس شہداء کے خاندانوں کو 35 لاکھ روپے فی کس کے حساب سے مالی امداد دی جائیگی ، گزشتہ ڈیڑھ برس سے پولیس کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن ان کی فیملیز کو مالی امداد نہیں ملی۔

شہداء کے بچوں کو پولیس میں بھرتی کرنے کیلیے محکمانہ رولز میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ، قد ، چھاتی کے حوالے سے شہداء کے بچوں کو خصو صی رعایت دی جائیگی ، دیگر حادثات میں شہید پولیس افسروں اور جوانوں کی بیواؤں کیلیے مالی امداد 25 سو سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی ، عوام کی فوری داد رسی کیلیے انسپکٹر جنرل پولیس اور سینئر پولیس حکام کھلی کچہریاں لگائیں گے۔

نگران وزیراعلی نے رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کیلیے پیشگی پلاننگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سے رمضان پیکیج کی تیاری شروع کی جائے تاکہ مبارک مہینے میں عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے ۔ نگران وزیراعلی نے صوبائی وزراء کو مختلف شہروں کے دورے کر کے سستے آٹے کی دستیابی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے قبضہ گروپوں اور لینڈ مافیا کیخلاف بلاامتیاز کارروائی اور تعلیمی اداروں میں آئس و دیگر منشیات کے استعمال کو روکنے کیلیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کاحکم دیا ۔ اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹیز برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ ، قانونی امور و نجکاری اور امن و امان کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔ نگران کابینہ نے ڈاکٹر عثمان انور کی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کے عہدے پر تقرری کی باضابطہ منظوری دی۔
 

Pracha

Chief Minister (5k+ posts)
They will get a much better reward from hereafter, i.e, after completing their mission as dictated by PDM, their handlers and handler's masters in the West.
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM Beggars and unkay shameless handlers ne kisi ko salary lene k qabil hi nahi chorha. So no more showbazi. Nation wants elections.