
مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی جانب سے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو پنجاب میں گرفت کے لیے ذمہ داری دینےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ذرائع کے پارٹی قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے رابطہ کیا اور وزارت اعلیٰ پنجاب، الیکشن اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ 17 جولائی انتخابات کے بعد مسلم لیگ (ن) کو دوبارہ منظم کیا جائے، ملکی حالات کے پیشِ نظر کسی وقت بھی الیکشن ہو سکتے ہیں،سینئر رہنماؤں سے گفتگو میں پنجاب میں گرفت کے لیے مریم نواز کو ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نواز شریف کی سابق صدر آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان سے بھی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب نائب صدر ن لیگ مریم نواز کہتی ہیں کہ لاڈلے کو فائدہ پہنچانے کے لیے آج نئی تشریح کی گئی،موجودہ سیاسی انتشار اور عدم استحکام اس عدالتی فیصلے سے شروع ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ بذریعہ عدالتی فیصلہ آئین کی من مانی تشریح کرتے ہوئے مرضی کے ووٹ دینے والوں کے ووٹ نہ گننے کا حکم جاری ہوا،آج آئین کی نئی تشریح کی جارہی ہے تاکہ اب بھی اُسی لاڈلے کو فائدہ پہنچے، جسے کل پہنچا تھا، نامنظور!۔اگر انصاف کے ایوان بھی دھونس، دھمکی، گالیوں کے دباؤ میں آکر بار بار ایک ہی بینچ کے ذریعے مخصوص فیصلے کرتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا تھا کہ اپنے ہی دیے فیصلوں کی نفی، سارا وزن ایک ہی پلڑے میں ڈال دیتے ہیں،ایسے یکطرفہ فیصلوں کے سامنے سر جھکانے کی توقع ہم سے نہ رکھی جائے، بہت ہوگیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam1n1n11.jpg