پنجاب پر سیاسی تاتاریوں کا حملہ

drkjke

Chief Minister (5k+ posts)
read these this column .interesting views about proposed division of punjab by sindhi and mohajir and kpk nationalist parties.this guy shah has been a deputy commissioner in past so he knows in and out of pak politics.



پنجاب پر سیاسی تاتاریوں کا حملہ
!

http://www.nawaiwaqt.com.pk/Columnist/48
مُحسن احسان نے کہا ہے
....

گھُن کی صورت یہ تعصب مجھے کھا جائے گا اپنی ہر سوچ کو مُحسن نہ علاقائی کر بڑی حیرت کی بات ہے کہ جب تقسیم کے بعد ہندوستان انتظامی بنیادوں پر صوبوں سے مزید اکائیاں نکال رہا تھا تو ہمارے سیاسی بزرجمہر ون یونٹ کی صورت میں صوبوں کو یکجا کر رہے تھے۔ اب 65 برس بعد جب ضرورت اس بات کی ہے کہ صوبوں کو مضبوط اور مستحکم کیا جائے تو مفاد پرست انہیں توڑنے پر تُل گئے ہیں، اس کی وجہ حب علی نہیں بلکہ بغضِ معاویہ ہے۔

ملک کے مختلف حصوں سے وقتاً فوقتاً نئے صوبوں کے حق میں آوازیں تو اٹھتی رہتی تھیں لیکن کبھی انہوں نے سیاسی بخار اور ہیجان کی شکل اختیار نہ کی۔ وقت کی راکھ میں دبی ہوئی چنگاریوں کو شُعلہ پیپلز پارٹی نے بنایا ہے اس کی واحد وجہ سرائیگی وسیب سے محبت نہیں بلکہ مسلم لیگ (ن) کو زِک پہچانا ہے چونکہ ایک طویل عرصہ تک پنجاب نے ان کے پاوں ٹکنے نہیں دیئے اس لئے ان ”نافرمانوں“ کو سبق سکھانا بھی ضروری تھا۔ پنجاب سے پارٹی کے ارکان اسمبلی یہ جانتے ہوئے بھی کہ اس قسم کے مطالبے سے وہ اپنے پاوں پر کلہاڑی مار رہے ہیں اس طرح کی مدقوق منطق اختیار کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ان کا پاوں ٹوٹے گا لیکن اگر یہ شاطر چال کامیاب ہو گئی تو اس سے (ن) لیگ کا سر کچلا جائے گا۔ ظاہر ہے پاوں کا زخم تو کبھی نہ کبھی مدمل ہو ہی جاتا ہے لیکن پھوٹا ہوا سر سلامت نہیں رہتا۔

شومئی قسمت سے ایک طویل عرصہ تک ”بہن“ اور ”بھائی“ باریاں لیتے رہے ہیں جب بھی فوجی حکومت کچھ دیر کے لئے سستانے کا سوچتی ہے تو بہن بھائی کی لاٹری نکل آتی ہے گو اب کے باری ”بھائی“ کی ہے لیکن بہن کی شہادت کے بعد دوسری طرف بھی وہ بھائی صاحب آ کھڑے ہوئے ہیں جو ہر معاہدے اور حلف نامے کو کاغذ کا ٹکڑا سمجھتے ہیں ، بڑے تفاخر سے کہتے ہیں کہ وہ سیاست کے طالب علم یا استاد نہیں بلکہ ماہر فن اور حرف آخر ہیں۔ اسی زعم میں قبلہ زرداری صاحب نے میاں نوازشریف کو شاگردی کا عندیہ بھی دیا ہے لیکن میاں صاحب نے اس نادر پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

لہٰذابِامرِ مجبوری زرداری صاحب نے شریف برادران کو ان کے اپنے ہی کورٹ میں کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔پیپلز پارٹی لاکھ ڈینگیں مارتی رہے انہیں اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ آنے والا الیکشن کسی صورت بھی نہیں جیت سکتی۔ میاں نوازشریف کی حکومت ان کے لئے کئی اعتبار سے تکلیف دہ ثابت ہو سکتی ہے وہ Hung Parliament (معلق حکومت) چاہتے ہیں۔ ایسی حکومت جسے کہا جا سکے ....ع

تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو! جو کمزور ہو، بے بس ہو، جسے ہر وقت ٹوٹنے کا اندیشہ ہو جان کے لالے پڑے رہیں۔ نہ ان کا احتساب کر سکے اور نہ ان پر اتہام کی انگلی اُٹھا سکے۔

اس کیلئے ضروری ہے کہ میاں صاحب کے Base کو کمزور کیا جائے، خاص غورو غوض اور بڑی شدومد سے سرائیکی صوبے کا قیام اسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے دیگر اتحادی پارٹیوں کو بھی اس ”کارِ خیر“ میں اپنے ساتھ شریک کر لیا ہے۔ منافقت کی اس سے بڑی مثال نہیں ملتی اگر کوئی شخص بھُولے سے بھی سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کر بیٹھے تو یہی لوگ مرنے مارنے پر تُل جاتے ہیں۔ خبردار یہ لفظ بھُولے سے بھی زبان پر نہ لانا۔

سیاسی مغلظات کی برسات برسنا شروع ہو جاتی ہے۔ ملک ٹوٹ جاے گا، مرکزی اور صوبائی وزارتوں کے بھونپو بیک وقت بجنا شروع ہو جاتے ہیں۔ مرد تو مرد ان کی نرتکیاں اور ناریاں بھی آہ و زاریاں کرنا شروع کر دیتی ہیں۔ یہی حال A.N.P کاہے انہیں سرائیکی صوبہ تو منظور ہے لیکن ہزارہ صوبے کا نام سُن کر مُہر بلب ہو جاتے ہیں اور ان کا اضطراب دیدنی ہوتا ہے۔ ایم کیو ایم کا مخفی ایجنڈا بھی اظہر من الشمس ہے یہ ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مار کر کہتے ہیں۔ ایک دفعہ سرائیکی اور ہزارہ صوبہ بننے تو دو پھر دیکھتے ہیں کہ کون مائی کا لعل جناح پور صوبے کے قیام کو روکتا ہے۔

یہ کس قسم کی سیاست ہے! یہ کیسا استدلال ہے؟ یہ کون سی حکمت عملی ہے جو ذاتی مفاد کے لیئے ملکی سالمیت کو داو پر لگا رہی ہے۔ کیا یہ اس کے مضمرات سے واقف نہیں ہیں؟ سرائیکی بیلٹ کے رہنے والوں کے جذبات کو جس نہج پر لے جایا جا رہا ہے اس سے خدانخواستہ کل کلاں بلوچستان کی طرز کی موومنٹ بھی شروع ہو سکتی ہے۔ بہاولپور اور دیگر علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں آباد کار ہیں ان کی آزادی اور سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

(ن) لیگ عجیب مخمصے میں پڑ گئی ہے۔ میاں برادران اپنے آپ کو گہرے سمندر میں گھرا ہوا پا رہے ہیں، اگر مخالفت کرتے ہیں تو انہیں الیکشن میں ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ حمایت کی صورت میں کوئی خاص فائدہ اس لئے نہیں ہوگا کہ لوگ کہیں گے بہت دیر کی مہربان آتے آتے۔ باایں ہمہ، تاخیر سے ہی سہی انہوں نے پیپلز پارٹی کے نہلے پر دہلا مارنے کی کوشش کی ہے اور یک نہ شُد دو شُد کا نعرہ مار دیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ایک کی بجائے دو صوبے بنائے جائیں۔ بہاولپور اور سرائیکی صوبہ! انہیں کوئی استادِ کامل نہیں ملا وگرنہ تیسرے صوبے ڈیرہ غازی خان کا بھی مطالبہ کر سکتے تھے۔

ڈیرہ غازی خان کے لوگوں کے جذبات کو بھڑکانا چنداں مشکل نہ ہوتا۔ بہاولپور میں نواب عباسی کی سرکردگی میں جو تحریک شروع ہوئی ہے وہ ان دونوں پارٹیوں کے خلاف ہے، وہ سمجھتے ہیں کہ یہ دونوں انہیں غچہ دے رہے ہیں۔ ملتان اور بہاولپور کے لوگوں میں ابھی سے رسہ کشی شروع ہو گئی ہے۔ ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ سٹھیائے ہوئے گورنر پنجاب احمد محمود کی عقل کیا گھاس چر گئی ہے؟ راندہِ درگاہ اور سزا یافتہ یوسف رضا گیلانی کے زیر اثر انہوں نے جو ”بہاولپور سرائیکی صوبہ“ کا مطالبہ کیا ہے اس سے یہ کہیں کے نہیں رہیں گے ۔ بہاولپور کے لوگ ان سے شدید نفرت کا اظہار کریں گے اور ملتان میں تو ان کا اثرو رسوخ ویسے ہی نہ ہونے کے برابر ہے۔

سرائیکی صوبہ تو شاید نہ بن سکے لیکن ملکی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ میاں صاحبان کو بھی خاصا سیاسی نقصان پہنچے گا۔ میانوالی اور بھکر کی طرح عنقریب یہی ساہی وال، اوکاڑہ، پاکپتن اور بہاولنگر میں مجوزہ صوبے کے خلاف نعرے بلند ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اپنے حریف کو زک پہنچا کر وقتی طور پر پیپلز پارٹی شاید تھوڑا بہت فائدہ اٹھا لے لیکن وہ کامیابی کس کام کی جس سے ملکی سالمیت کو گزند پہنچنے کا احتمال ہو۔




also in latest news the mehmood durrani the leader of bahawalpur riyasat restoration movement has today joined functional league of pagara.i was thinking that what kind of nation pakistan is.mehmood durrani who was pet dog of musharaf in his entire era and is known as butcher of laal mosque (as durrani fully helped musharaf in this operation as his internal minister).now so called patriot peer pagara has included this traitor in his own party!what filthy politics pakistan has unfortunately.

as for bahawalpur riyasat the son of the former nawab of bahawalpurs has said that we will shed even the last drop of our blood for creation of riyasat bahawalpur (but wont shed any blood ever for islam or pakistan as we are munafiqqeen.lol).!!!.(these shallow character people now want to take back the "ihsan " they did on quaid by including this riyasat in pakistan! ). if bahawalpur riyasat is legitimate demand of these people (as they claim it was riyasat in 1947) than what if tomorrow ranjeet singhs ancestors rise up and demand that because in their era punjab spanned from sindh to kabul to kashmir so we want this punjab restored!the by gone eras are gone forever!if you start restoring former "riysats" than you will have to restore a dozen riyasats in Pakistan.like swat riyasat,kalat riyasat,khuzdar riyasat,khairpur riyasat,chitral riyasat and many others !and even pakistan was once part of india ,so will you include it back in india too?the by gone era is gone forever.why people want to go in past?

now for personal benefits these ihsaan faraamosh people have come forward . if these "nawabs and makhdooms were in india (at present) than they would be driving rikshas (mughal ruler,s descendents drive rikshas at present in india) and they wont be "honourable"nawabs like in pakistan! !why these so called "mohsins" of pakistan are now bent upon breaking whatever unity pakistanis have left?its no doubt american,s game.many people told long ago that how they observed american embassy people visiting seraiki area in last two years ,frequently, and meeting makhdooms and others and perhaps distributing money for this purpose,.. so they most likely distributed money etc (by mehmood durrani like agents) into the hands of separatists to break Pakistan or atleast start this process. .and as mqm /ppp/q league and anp are anti pakistan parties so they readily joined this conspiracy.

this nation is really under some curse these days.even the individuals (and agents of nawabs and makhdooms) from islamic parties from the bahwalpur and seraiki area have joined ppp/mqm,s seperatists agenda,i was surprised to read that jamaat islami lahore president dr waseem akhtar(who is from bahawalpur) personally invited ppp,s governor to mansoora to discuss creation of bahawlpur riyasat and seraiki province!!!!imagine!i wrote to jamaat islami people to throw out such secular minded people from party who never join hands for islamisation of pakistan but are very active and united when their ethnic and linguistic benefits are concerned!also jui f "molanas" also have strong demand for bahawlpur riyasat and seraiksitan as it will benefit them monetarily and politically.

shame on these so called islamic parties , who never did any effort for islamisation of Pakistan, nor they ever were united for islam in pakistan!did any of them come out on streets on laal mosque massacre? ,like they are united now for their ethnic linguistic and political benefits! are they even muslims? or have forgotten islam altogether?

pakistans biggest problem is lack of justice and system of justice can only be brought about by islamisation.not by creating secular mini riyasats under those makhdooms and nawabs who are the actual reason these areas are backward and poor!
 
Last edited by a moderator:

Mir Jaffer

Senator (1k+ posts)
Re: Punjab per siyaasi tatariyon kaa hamlaa,and even religious parties are not united for islam but are united for ethnic and linguistic benefits

METRO project for Lahore, povery, exploitation, contempt for Saraikis; it's high time for Punjab's bifurcation. "Assan Qaidi Takht-e-Lahore" day. Long Live Saraikistan and PAKISTAN. Down with GT Road mentality.
 

Back
Top