پنجاب میں پری پول دھاندلی ہورہی ہے،ندیم افضل چن

4nadeem%20afzfakchahndhanandli.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے پنجاب میں پری پول دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تخت لاہور کی جنگ میں ہم بھی دعویدار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے اسلام آباد میں فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری جب لاہور میں بیٹھتے ہیں تو بہت سے لوگوں کو مروڑ اٹھتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پنجاب میں پیپلزپارٹی مظلوم ہے، صوبے میں جو کام ہورہے ہیں وہ پری پول دھاندلی کے زمرے میں آتے ہیں، چیئرمین پیپلزپارٹی کی تقریر کے بعد جو طوفان برپا ہوا اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں مگر اسلامی جمہوری اتحاد والا الیکشن نہیں چاہتے، 90 کی دہائی جیسا الیکشن بھی نہیں چاہتے۔

رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ یہ تخت لاہور کی جنگ ہے اور ہم بھی اس تخت کے دعویدار ہیں۔
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جن کا پہلے بھی ووٹ نہیں تھا لیکن زرداری کے بچے نے جو بربریت اور بے غیرت تخت لاہور میں مچائ ہے لوگ جوتے بھی نہ ماریں
 

Back
Top