پنجاب میں پتنگ بازی ناقابل ضمانت جرم قرار، 7 سال تک قید ہوگی

ssqj1j11.jpg

پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کے بل کی منظوری دے دی، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔

پنجاب میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے "ترمیمی ایکٹ 2024" منظور کیا گیا ہے، جس کے تحت پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کم از کم 3 سال اور زیادہ سے زیادہ 7 سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

قانون کے مطابق پتنگ بازی، پتنگوں کی تیاری، فروخت اور نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پابندی کا اطلاق دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، اور تیز دھار مانجھے کے ساتھ دیگر متعلقہ مواد پر بھی ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1881603319959085267
پتنگ بازی کے لیے سامان کی تیاری اور نقل و حمل مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ پتنگ بنانے یا نقل و حمل کرنے والوں کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اگر کسی بچے کو پتنگ بازی کرتے ہوئے پکڑا گیا تو پہلی مرتبہ 50 ہزار روپے جرمانہ اور دوبارہ پکڑے جانے پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
 

Back
Top