پنجاب میں اسموگ، کیا اسکول بند ہونگے ؟ شفقت محمود کا ردعمل

shafqat%20schools.jpg


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں اسموگ کے باجود بھی حالات ایسے نہیں کہ اسکول بند کئے جائیں، حالات بہتر ہیں، اسکول بند نہیں کئے جائیں گے، اے اور او لیول سمیت تمام جماعتوں کے امتحانات وقت پر ہوں گے۔​


نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے دوران وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرٹ سے متعلق مزید کالجز کھلنے چاہئیں،وفاقی وزیر نے نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر ڈیجیٹل اسٹوڈیو کا افتتاح کیا اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا دورہ بھی کیا۔

نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے دوران شفقت محمود اپوزیشن پر تنقید کرنا نہ بھولے،انہوں نے کہا ای وی ایم بل کی منظوری پر اپوزیشن بغیر کسی وجہ روڑے اٹکا رہے ہیں تمام بل منظور ہوچکے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے ای وی ایم مشین پر شدید تنقید کی جارہی ہے،جس پر معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن کو ای وی ایم پر اعتراض اس لیے ہے کیونکہ اس میں مردوں کے ووٹ نہیں ڈلنے،اِن کی دھاندلی کا راستہ بند ہوجائے گا۔​