پنجاب میں اربوں روپے کے ٹھیکے کروڑوں میں دینے کا انکشاف ہوا ہے، جو ٹھیکے گزشتہ برس ایک ارب سے بھی زائد قیمت میں دیئے گئے موجودہ سال وہ صرف چند کروڑ روپے میں دے دیئے گئے۔
ایک سال قبل ٹھیکہ ایک ارب 16 کروڑ کا ہوا موجودہ پنجاب حکومت نے وہ ٹھیکہ 39 کروڑ میں دیدیا اور یہ وہی وزیر ہیں جن کی ٹھیکوں کے عوض پلاٹوں کی کال بھی منظر عام پر آچکی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مزمل اسلم نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شرمناک پنجاب میں ٹھیکیداروں کی چاندنی ایک سال پہلے منرل اینڈ مائنز کا جو ٹھیکا 1 ارب اور 16 کروڑ کا ہوا تھا اس سال صرف 39 کروڑ میں دے دیا گیا۔ دوسری طرف خیبر پختونخواہ نے 4 ارب 92 کروڑ میں پلیسر گولڈ کا پہلی دفعہ ٹھیکا کیا، تمباکو کا ٹھیکا جو پچھلے سال کیئر ٹیکر نے 22 کروڑ کا کیا تھا وہ اس سال ہم نے 1 ارب 4 کروڑ میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ کیوں پنجاب نے 160 ارب کا خسارہ کیا؟ ان کو بھی معلوم ہے فارم 47 کی حکومت ہے کبھی بھی جاسکتی ہے جلدی جلدی میں ہاتھ صاف کرو، دوسرا اتنی اناڑی وزیر اعلیٰ رکھی ہے جسے ان چیزوں کی سمجھ بوجھ ہی نہیں ہے۔