پنجاب حکومت کیجانب سے عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کے حوالے سے معاملات طے کرلیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ پیش رفت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے اجلاس میں سامنے آئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال نومبر کے مہینے سے پنجاب حکومت کے پروگرام کے تحت عوام میں سولر پینلز کی تقسیم کا عمل شروع ہوجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مقامی سطح پر سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کےحوالے سے چیف منسٹر فنڈ فار سولرپینل پروڈکشن مینوفیکچرنگ کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔
اجلاس میں صوبے کی 100 تحصیلوں میں 15 اکتوبر کت ستھرا پنجاب اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت 2 ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی مہم شروع کی جائے گی
اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 34 تحصیلوں کو شامل کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اجلاس میں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول آئندہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور کاربن کریڈٹ اسکیم اور صوبے کا پہلا فلم فنڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔