پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کا تبادلہ

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)
493483_49045464.jpg


لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان کا تبادلہ کر دیا ہے۔

ان کی جگہ ڈی ایم جی گروپ کے عثمان معظم کو ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات کرتے ہوئے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی جی ایل ڈی اے کے لئے تین افسران کا پینل بھجوایا گیا تھا جس میں عثمان معظم، بشریٰ امان اور نسیم صادق کے نام شامل تھے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میرٹ اور کارکردگی دیکھتے ہوئے عثمان معظم کو ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کر دیا۔ آمنہ عمران خان کی کارکردگی سے متعلق متعدد ممبران اسمبلی اور عوام کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی فروری میں ڈی جی ایل ڈی اے کی تبدیلی کا حکم دیا گیا تھا۔ ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کی تبدیلی سے متعلق معاملہ عدالت میں ہونے پر حکومت نے نہ تبدیلی کا اور نہ ہی فیصلہ کیا تھا۔ اب عدالت کا حکم آنے پر حکومت پنجاب نے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

Link: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/493483