پنجاب حکومت کا اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ دینے کا اعلان

milk.jpg


پنجاب حکومت کا بڑا اقدام سامنے آگیا، اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کرنے کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے بھر میں بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کو دور کرنے کے لئے حکومت نے اسکول جانے والے بچوں کو روزانہ مفت دودھ دینے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

لاہور میں اس بچوں کے لیے دودھ پروگرام کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک اور وزیر ہائرایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی۔

61c2a44b9a7c8.jpg


اس موقع پر صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ اسکول جانے والے بچوں کے لیے دودھ پروگرام اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، ویٹرنری یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کا اشتراک شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولز میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔

سردار حسنین بہادر دریشک کا مزید کہنا تھا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے جو بچوں کی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہے، ملک میں بچوں میں غذائی قلت اور نشوونما کی کمی کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، اس اہم منصوبہ کی افادیت اور بچوں میں غذائی کمی کے نقصانات کے بارے میڈیا کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

افتتاحی تقریب میں ویٹرنری یونیورسٹی، ایجوکیشن یونیورسٹی اور فریزلینڈ کیمپینا کے مابین تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے اور مہمانان خصوصی نے منصوبےکا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے بچوں میں دودھ کے ڈبےبھی تقسیم کئے۔
 
Last edited:

Landmark

Minister (2k+ posts)
حکومت نے دودھ تک تو دینا شروع کر دیا ہے۔۔اب کارکردگی میں کیا انڈے دینا شروع کر دے۔
Mushraif Dur main be US aid k sath ye program try keya tha
but suspended because of mismanagement
----
Inshallah
Soon it will be available in the black market