پنجاب، سندھ و بلوچستان کے سرحد پر واقعہ ضلع کشمور پر ڈاکوؤں کا راج

17سیندھھداکسکھدھد.png

تین صوبوں کی سرحد پر واقع سندھ کے ضلع کشمور پر ڈاکوؤں کا راج ہے، ڈاکوؤں علاقے سے گزرنے والے افراد کو اغوا کرکے کروڑوں روپے کا تاوان کمانے میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقع سندھ کا علاقہ کندھ کوٹ ضلع کشمور ایک ایسا علاقہ کے جہاں کے کچے کے علاقے میں بسنے والے مختلف قبائل کے افراد چھوٹے چھوٹے ڈاکوؤں کا روپ دھار چکے ہیں۔

اس علاقے کے نوجوان ڈکیتی اور لوٹ مار کو بطور پیشہ اپنا کر امن و امان کو برباد کرتے ہوئے لوگوں سے لوٹ مار کر نت نئے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف عمل ہیں۔

اس علاقے میں ایک ماہ کے دوران دو درجن افراد کو اغوا کرکے کروڑوں روپے کا تاوان کمایا گیا، رمضان کے پہلے عشرے میں شکارپور، گھوٹکی، کندھ کوٹ، کشمور اور تنگوانی کے علاقے میں اغوا ہونے والے افراد کی تعداد سینکڑوں میں جاپہنچی ہے۔

خیال رہے کہ اندرون سندھ کے تین اضلاع ایسے ہیں جو مکمل طور پر کچے کے ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں ، ان اضلاع میں شکارپور، کشمور اور گھوٹکی شامل ہیں، ان علاقوں میں اغوا برائے تاوان کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور بیشتر مغویوں کو شادی کا لالچ دے کر اغوا کیا گیا۔

 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
یہاں پورے پاکستان پر ڈاکوؤں کا راج ہے کشمور تے شے ای کوئی نئی
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Murdari in Dakoyon ka patron in Chief —— hai​

They are all protected by the President of Pakistan now 🤫