یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پی ٹی ایم کو اسٹیبلشمنٹ نے تنہائی کا شکار کیا ہے، اور یہ لوگ خود بھی اس تنہائی میں منفی سوچ کے حامل ہو گئے ہیں۔ اس تنظیم کو قومی دھارے میں لانا اور سیاسی منظر نامے کا حصہ بنانا پاکستان کے لیے ضروری ہے۔ اور اس کی بہترین شکل یہ ہے کہ پی ٹی ایم، نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ نظریاتی اور اصولی اتحاد کر لے۔ اس طرح پی ٹی ایم کو گھیر کر مارنے والے بھی ناکامی سے دوچار ہوں گے اور کوئی پاکستان دشمن ملک اس جماعت کو اپنے ایجنڈے کے لیے استعمال بھی نہیں کر سکے گا۔
پی ٹی ایم کا جذبہ اور جوش قابل دید ہے۔ اس جوش کو استعمال کر کے وردی کی بالادستی ختم کرنے کی تحریک چلائی جا سکتی ہے۔ پاکستان کو بدعنوان مافیا سے آزاد کروا کے قائد اعظم کے پاکستان کی حقیقی تعبیر دی جاسکتی ہے۔ قائداعظم کا پاکستان جہاں امریکی ٹکڑوں اور چینی پیسوں پر پلنے والے جرنیل اپنا صدارتی نظام تھوپنے کے ناپاک منصوبے نہ بنا پائیں۔
فی الوقت عدلیہ کی آزادی پر قدغن لگانے کی حکومتی ناپاک کوشش کو آڑے ہاتھوں لینے کے لیے پی ٹی ایم کو فوری ساتھ ملانا ضروری ہے۔ وردی مافیا کے کرائے کے چیلے، تحریک انصاف والوں کو ہر فورم پر چیلنج کر کے ان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔

Last edited by a moderator: