پشاور میں ہونے والی ایپکس کمیٹی کا اجلاس سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی نظر ہوگیا؟

9shebazsharifappexcommm.jpg

پشاور میں ہونے والی ایپکس کمیٹی ( اے پی سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق اجلاس میں زیادہ تر وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں ضائع کیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے اےآروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے شرکاء کے درمیان مختلف معاملات پر سیاسی بیان بازی اور ایک دوسرے پر الزام تراشی دیکھنے کو ملی، کمیٹی کے شرکاء کی رائے منقسم رہی اور بعض موضوعات پر بات چیت پر کچھ شرکاء ناراض ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں شرکاء پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھانے پر شرکاء آپس میں الجھتے رہے، کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس صرف سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے کیلئے بلایا گیا، چند افراد کی غلطی کو پوری فورس سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، کے پی کےپولیس کی لازوال قربانیاں ہیں، سانحے کے بعد کچھ عناصر نے پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔


کمیٹی میں تاندہ ڈیم کے سانحےپر بھی گفتگو ہوئی تو اس پر بھی پوائنٹ سکورنگ شروع ہوگئی، شرکاء کا کہنا تھا کہ اس ناقابل فراموش سانحے میں متاثر ہونے والوں کی کسی نے داد رسی نہیں کی، جانی نقصان کا اتنا ہی خیال ہے تو کوہاٹ بھی جانا چاہیے تھا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ کے پی کے پولیس کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے ، وفاق این ایف سی کے تحت ذمہ داری پوری کرے، افواج وقانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، افواج و پولیس کے خلاف بیان بازی کا سدباب سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔