پشاور میں موبائل وانٹرنیٹ سروسز سست، فری لانسرز پریشانی کا شکار

6peshahwremmeineterbet.png

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں موبائل سگنلز اور انٹرنیٹ کے بہت سے مسائل سامنے آ رہے ہیں جس سے آن لائن کام کرنے والے صارفین کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں موبائل فون کے سگنلز اور انٹرنیٹ کے بہت سے مسائل سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے آن لائن کام کرنے والے صارفین کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بین الاقوامی کمپنیوں نے انہیں کام دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے چند ہفتوں میں پشاور میں جہاں بھی جائیں تو ایک ہی شکایت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ یہ ہے کہ موبائل میں سگنلز نہیں آرہے نہ ہی وٹس ایپ کام کر رہا ہے، انٹرنیٹ سگنلز بھی بہت کم آرہے ہیں۔ موبائل فون وانٹرنیٹ سگنلز نہ آنے کی وجہ سے جہاں اساتذہ پریشان ہیں وہیں پر طلباء کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

موبائل وانٹرنیٹ سگنلز نہ آنے کی وجہ سے پروفیسرز کیلئے کلاسز ارینج کرنا، طلباء کیلئے لیکچرز تیار کرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ آن لائن ٹرانسپورٹ سروس استعمال کرنے والے بھی پریشان ہے۔ پشاور یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر صنم خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی حالت بہتر کرنے میں فری لانسرز کا اہم کردار ہے، موبائل سگنل بند کرنے یا انٹرنیٹ سلو کرنے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔

موبائل سگنلز کی بندش اور سلو انٹرنیٹ کی وجہ سے مختلف شعبوں میں آن لائن کام سے جڑے ہوئے افراد کی راہ میں رکاوٹ ہے جس سے ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں موبائل فون نیٹ ورک جزوی طور پر متاثر ہے اور ایسے میں بہت سے نجی سکولوں کی طرف سے بچوں کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا تھا جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ، ناصر باغ روڈ اور حیات آباد کے علاقوں میں نجی سکولز بند رہے۔
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Starlink is the solution.
Starlink is geoblocked in Pakistan. Even with the global roam option, it doesn't work.