Salma Khan
Minister (2k+ posts)
پشاور۔
پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی پی ڈی نے خواتین کو اتوار بازار میں30 فیصد کو ٹہ دینے اور 7 پارک خواتین کے لئے مختص کرنے کا اعلان کر دیا پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سلیم وٹو نے وویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور بزنس کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل پر ان سے تبادلہ خیال کیا
اس موقع پر وویمن چیمبر آف کامرس کی صدر مسز شمامہ ارباب بھی موجود تھیں۔پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سلیم وٹو نے کہاکہ حیات آباد میں بزنس کرنے والی خواتین کے لئے اتوار بازار میں 30فیصد اسپیشل کوٹہ فراہم کیا جائے گا جس کے لئے خواتین کو علیحدہ سے جگہ فراہم کی جائے گی انہوں نے کہاکہ جو خواتین گھروں میں اپنا بزنس کرتی ہیں وہ این او سی لے لیں تو ان کو سروس بزنس کی اجازت دیدی جائے گی ۔ انہوں نے 7پارک خواتین کے لئے مختص کرنے کا بھی اعلان کیا ۔
اس موقع پر وویمن چیمبر کی صدر مسز شمامہ ارباب نے کہاکہ اس وقت بزنس خواتین کو بہت مشکلات درپیش ہیں ۔ خواتین کو گھریلو مسائل ہونے کے باوجود کاروباری خواتین ملکی سطح پر بہت اہم رول ادا کر رہی ہیں ۔ اس لئے سروس دینے والی خواتین کو سہولتیں فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے ڈائریکٹر پی ڈی اے سلیم وٹو کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خواتین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف اقدامات کا یقین دلایا جس میں کاروباری خواتین کے مسائل حل ہونے میں کافی مدد ملے گی ۔ مسز شمامہ ارباب نے پی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سلیم وٹو اور میجر خالد کو وویمن چیمبر کی شیلڈ پیش کی۔

- Featured Thumbs
- https://pbs.twimg.com/media/DH7w_peXcAIGCAy.jpg
Last edited by a moderator: