پشاور:شادی کا جھانسہ دیکر لڑکی کو اغواء کرنیوالا خواجہ سراء گرفتار

khaaj1i11.jpg


پشاور کے علاقے چمکنی میں خواجہ سرا بنا اغوا کار۔۔ لڑکی کو اغواء کرنے والے خواجہ سراء کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

مبینہ خواجہ سرا کی مدرسے سے طالبہ سے دوستی ہوئی تھی اور خواجہ سرا لڑکی سے شادی کرنیکی کوشش کررہا تھا۔

لڑکی گھر سے مدرسے کیلئے نکلی تو واپس نہ لوٹی۔ پولیس کے مطابق مغوی لڑکی کو خواجہ سراء کے گھر سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔خواجہ سرا پیشے کے لحاظ سے نرس ہے۔
https://twitter.com/x/status/1854301396142838174
22 اکتوبر کو لڑکی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پشاورکے تھانے چمکنی میں درج ہوئی تھی۔

پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات بھی کر رہی ہے