پشاوربورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا ،سرکاری اسکول کاکوئی طالب علم ٹاپ20 پوزیشن میں جگہ نہ بنا سکا
پشاور ( 24نیوز ) بورڈ آف انٹرمیڈییٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتایج کا اعلان کردیا۔ ایک بار پھر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔
ےفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا اور ایک بار پھر لڑکیوں نے میدان مار لیا۔ ٹاپ ٹوئنٹی پوزیشنز میں کوئی بھی سرکاری سکول جگہ نہ بنا سکا۔ پشاور بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتایج کا اعلان کردیا ہے جس میں لڑکیاں ایک بار پھر بازی لے گئیں بورڈ میں تینوں نمایاں پوزیشنیں پشاور ماڈل اسکول نے اپنے نام کرلی ہے جس میں سارہ یوسف نے پہلی بختاور نے دوسری اور انیبہ عثمان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سرکاری ا سکولوں کی کارکردگی بہتر نہ ہوسکی اور ٹاپ 20 پوزیشن میں کوئی بھی اسکول جگہ نہ بنا سکا۔میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ایک لاکھ 54ہزار سے زاید طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ نویں کلاس میں کامیابی کا تناسب 53فیصد رہا جبکہ دسویں کلاس میں کامیابی کا تناسب 60فیصد رہا۔
https://www.24newshd.tv/28-Jun-2018/13722

Last edited by a moderator: