پشاور دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس سب انسپکٹر کا بیان سامنے آگیا

5peshawarblastjjjjsjsjs.jpg

پشاور کے علاقے پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے میں میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی پولیس لائن میں واقع مسجد میں نماز کے دوران خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں 32 افراد شہید جبکہ145 افراد زخمی ہیں،، شہید اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔


افسوسناک واقعہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر مشتاق خان کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ نماز کا وقت تھا اور میں مسجد کے برآمدے میں موجود تھا، جیسے
ہی امام نے نماز کیلئے تکبیر پڑھی اسی وقت ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ میں برآمدےسےباہر جاکرگرا، دھماکے کے باعث مسجد کی چھت بھی زمین بوس ہوگئی اور ہر طرف گردو غبار بھر گیا۔
 

Nebula

Minister (2k+ posts)
Abb yeh naa hoo. Kay political workers ko pakar Kar inn koo shamil e tafteesh Kar liya jai.
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اتنا بڑا دھماکہ کسی نے خود کرایا ہے یا انٹیلیجنس کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ اسمیں آئی ایس آئی کا بہت بڑا ہاتھ ہوگا۔۔