پشاور دھماکہ، سہولت کار کی معلومات دینے والے کیلئے بھاری انعام کا اعلان

18peshawarblastinaaamamam.jpg

پشاور کی پولیس لائنز مسجد میں ہونےوالے دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کا خاکہ بھی تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے حملہ آور کا خاکہ جاری کردیا ہے،پولیس کی جانب سے جاری کردہ انتہائی مطلوب دہشت گرد کے جاری کردہ خاکے میں خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کے حوالے سے معلومات شیئر کی گئی ہیں ۔


پوسٹر میں کہا گیا ہے کہ پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکے کے دوران کثیر تعداد میں نمازی شہید اور زخمی ہوئیں، خود کش بمبار اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں معلومات دینے والے کو ایک کروڑ کا نقدانعام دیا جائے گا اورمعلومات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1622618405625815041
دوسری جانب پشاور سانحے کے بعد پولیس نے نیا سیکیورٹی پلان بھی تیار کرلیا ہے جس کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ پولیس ہیڈکوارٹر کی جانب سے پولیس لائن کو مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مسجد میں اہلکاروں کے اسلحہ اور حفاظتی جیکٹ لے جانےپر پابندی عائد کردی گئی ہے نا ہی مسجد میں اہلکار ہیلمٹ کے ساتھ داخل ہوسکیں گے، مسجد میں داخل ہونے والے تمام نمازیوں کو جامع تلاشی دینا ہوگی۔
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)

میرا خود ریڈ زون میں واقع مختلف دفاتر، اور عمارتوں میں آنا جانا رہتا ہے،، یہاں کی فول پروف سیکیوریٹی بس نام کی سیکیورٹی ہے،، پولیس والے خانہ پُری میں نام ، اور شناختی کارڈ کا پوچھتے ہیں،، جو کہ آسانی کیساتھ غلط بھی بتائے جاسکتے ہیں،،کیونکہ کراس چیکنگ کے لئے شناختی کے اصلی یا جعلی ہونے کے لئے کوئی نظام نہیں
کوئی بھی بندہ جعلی شناختی کارڈ دکھا کر آسانی کیساتھ اندر داخل ہو سکتا ہے

جدید ٹیکنالوجی کا کوئی نظام نشتہ ۔ ۔ ۔ ۔

 
Last edited:

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

HAFIZ BAJWA Nadeem khusra Faheem Raza Rashid Qadiani Faisal Naseer ko griftar karo ——Yeh karwanay walay hein —-- Karnay wala tu anjaam ko pohnch chuka​

 
Last edited:

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)
FoTYaUrWYAA4PnC



میرے پیارے پولیس والے بھائی یہ ہے دہشت گردوں کے باپ اس میں پوچھنی والی کیا بات ہے۔ سوال یہ ہے کیا اپ لوگ ان دہشت گردوں کو گرفتار کر سکتے ہو؟ قسم کھاؤ کیا اپ کو نہیں پتہ کون ہے؟ اس میں ٹویٹ کرنے کی کیا ضرورت؟ نکالو ایک کروڑ روپیہ۔
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)
میں نے بہت سوچا کہ جواب نہ دوں پھر سوچا نہیں ملک کے لیے اگر توڑا کچھ بھی کر سکوں تو بھی میری خوش نصیبی ہو گی اے پی ایس سے تحقیقات شروع کریں 1 احسان اللہ احسان کو ڈھونڈ لیں 2 احسان اللہ احسان کو فرار کروانے والے کو ڈھونڈ لیں 3 پولیس لائن کی سارے ذماداران خود بخود آپ کے سامنے