پشاور جانے والی پرواز کی کراچی میں لینڈنگ؟ حقیقت سامنے آگئی

15piaparwaakaracland.png

پاکستان ایئر لائنز کی دبئی سے پشاور آنے والی پرواز کی کراچی لینڈنگ کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی طارق ابوالحسن نے پی آئی اے کی پرواز پی کے 284 کے پشاور کے بجائے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے تفصیلات شیئر کردی ہیں۔

طارق ابوالحسن نے بتایا کہ فنی خرابی کے باعث پرواز کو اتوار کی شب کراچی ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کروائی گئی،لینڈنگ کے بعد مسافروں کو کئی گھنٹے تک طیارے میں ہی بٹھائے رکھا گیا جس کی وجہ سے مسافروں نے طیارے کے اندر ہی احتجاج شروع کردیا اور اسی احتجاج کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔


انہوں نے مزید کہا کہ کئی گھنٹے بعد مسافروں کو ایک متبادل پرواز پر پشاور کیلئے روانہ کردیا گیا، ان دنوں پی آئی کے طیاروں میں فنی خرابی کی ایک بڑی وجہ فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی ہے جس کی وجہ سے طیاروں کی مینٹیننس شدید متاثر ہورہی ہے، پی آئی اے کے متعدد افسران کا کہنا ہے کہ ایئر لائنزآمدنی میں اضافہ ہونے کے باوجودپرزہ جات نہیں خرید رہی۔

اس بیان پر محمد احمد نامی ایک شخص جو اپنی پروفائل پکچر سے پائلٹ لگ رہے تھے انہوں نے کمنٹ کیا اور کہا کہ دبئی میں پش بیک ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، قومی ایئر لائنز نے اس پرزے کا بندوبست کیا جو ایک نجی ایئر لائنز کے ذریعے دبئی بھیجا گیا۔

محمد احمد نے کہا کہ پرواز کے پائلٹ اپنی ڈیوٹی کے 12 گھنٹے کی حد تک پہنچ گئے تھے مگر ڈی جی سی اے نے انہیں مزید 4 گھنٹے تک بڑھانے کی اجازت دی جس سے انہیں ہوائی جہاز کو بحال کرنے میں 16گھنٹے کا وقت لگ گیا،جہاز میں عملے کی تبدیلی کیلئے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

خیال رہے کہ دبئی سے پشاور جانے والی قومی ایئر لائنز کی پرواز پی کے 284 نے اتوار کی شپ کراچی میں لینڈنگ کی جس کےبعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کہا گیا کہ پرواز کو غلطی سے کراچی اتارا گیا، ویڈیو میں طیارے کے اندر مسافروں کو احتجاج کرتے اور ایئر پورٹ سیکیورٹی عملے سے بحث کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
PM: 2 number, Army chief: 2 number, President: 2 number, Chief justice: 2 number and then what do you expect from others.