پریڈ گراؤنڈ پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل

Haris Abbasi

Minister (2k+ posts)
پریڈ گراؤنڈ پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا آنکھوں دیکھا احوال
images


انیس مارچ کو ہونے والی فل ڈریس ریہرسل سے ایک دن قبل پریڈ انٹری کارڈ حاصل کیا .ویسے تو پریڈ میں داخلے کا کارڈ حاصل کرنا ایک سویلین کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے مگر خوش قسمتی سے ، اس پریڈ میں اسلام آباد کی طالبات کا ایک دستہ بھی پریڈ کرے گا .ان باصلاحیت لڑکیوں میں ایک میری قریبی عزیز ہے جس کی وجہ سے کارڈ مل گیا .خیر زندگی میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ اپنے سامنے فوجی اہلکاروں کو پریڈ کرتے اور پاک فوج کے میزائل ، ٹینکس ، طیارے اور دیگر مشینری کو قریب سے دیکھوں گا .صبح چھے بجے اٹھ کر قریبی رشتے داروں کے ساتھ روانہ ہوا .پریڈ گراؤنڈ سے لے کر راول پنڈی اور اسلام آباد کی باؤنڈری تک فوجی اہلکار ٹریفک سمبھال رہے تھے .پریڈ گراؤنڈ کی طرف جاتے ہوئے فوجی اہلکاروں نے 7 مرتبہ گاڑی کی چیکنگ کی .یہ کہا جائے تو غلط نا ہوگا کہ پریڈ گراؤنڈ سے لے کر اسلام آباد اور راول پنڈی کی باؤنڈری کے اطراف علاقوں میں مارشل لاء لگا ہوا تھا .آئی ایس آئی اہلکاروں سمیت سینکڑوں فوجی آنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے .

سخت ترین چیکنگ کے بعد پریڈ گراؤنڈ میں پہنچے .ہر طرف پاک آرمی ، نیوی اور دیگر فوجی اہلکار تعینات تھے .پریڈ گراؤنڈ کے اطراف کھانے ، بزرگوں کے لئے وہیل چیئر اور واش رومز کا بہترین انتظام تھا .پریڈ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا .پھر اس کے بعد پی اے ایف طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا .طیاروں کی گھن گرج اتنی شدید تھی جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا .اس کے بعد پاک آرمی ، نیوی ، بحری لیڈی آفیسرز ، ایس ایس جی کمانڈوز ، اسلام آباد کی طالبات کے گروپ جس میں میری قریبی رشتے دار بھی شامل تھی اور دیگر نے شاندار پریڈ کی .میرا زندگی میں خواب تھا کہ میں شاہین میزائل کو قریب سے دیکھوں گا .کل یہ خواب پورا ہوا ساتھ ہی ساتھ بابر، غزنوی اور دیگر میزائل بھی سامنے سے گزرے .جس طرح خالد ٹینکس نے سٹارٹ لیا وہ انتہائی قبل دید تھا .ساتھ ہی ساتھ پاک آرمی کے ریڈار ، کمانڈ اینڈ کنٹرول میں بیٹھے پاک آرمی کے جوان ، چند اور مشینز بھی انتہائی قبل دید تھیں .پاک آرمی کی آلٹری بھی عمدہ تھی

.اس کے بعد چینی افواج کے دستے نے بہترین پریڈ کی .ایسے لگ رہا تھا جیسے چینی فوجی روبوٹ ہیں .تمام فوجیوں کی شکلیں ایک جیسی اور پریڈ کا انداز بلکل ایک جیسا تھا .پاک آرمی کے ملٹری بینڈ کی پرفارمنس پر ہر کسی نے داد دی .پاک آرمی کے شیر دل نے ایسی پرفارمنس دی جس نے ہر کسی کو خوب محظوظ کیا .پاک آرمی کے لڑاکا طیاروں میں مجھے ایف سکسٹین نے سب سے زیادہ متاثر کیا .اسکے بعد آرمی کے ہیلی کوپٹرز نے سب کو حیران کردیا خصوصا کوبرا ہیلی کوپٹرز نے ! .

آخر میں تمام صوبوں کی ثقافت پیش کی گئی معزرت پنجاب کےعلاوہ سب کی پیش کی گئی .کشمیر کی مقامی ثقافت کو بہت عمدہ طریقے سے پیش کیا گیا .سب صوبوں کی ثقافت بہت اچھی طرح پیش کی گئی مگر مجھے دکھ سے کہنا پڑتا ہے کہ پنجاب کے ٹرک میں میٹرو کی تصاویر ، ایک بچی نے بینر پکڑا ہوا تھا جس میں یہ لکھا ہوا تھا " پنجاب حکومت کی طرف سے تعلیم کے لئے فلانا ارب روپے کا خصوصی پیکج " .ساتھ ہی ساتھ ٹرک میں ایک ویڈیو چل رہی تھی جس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی دکھائی جارہی تھی .اس اقدام سے ہم اندازہ لگا سکتے ہیں اس حکومت کی سوچ کتنی چھوٹی ہے میں نے عام لوگوں بشمول آرمی فیملیز کو اس اقدام کے خلاف تحفظات کا اظہار کرتے دیکھا .ہر کسی نے اس عمل کو شدید ناپسند کیا .آخر میں اسکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیا واپسی میں فوجی اہلکار ایک بزرگ رشتے دار کو پریڈ گراؤنڈ سے لے کر پارکنگ ایریا تک وہیل چیئر میں لے کر گیا .بغیر کسی شک یہ دن انتہائی عمدہ تھا بس پنجاب حکومت کے فضول اقدام کو الگ رکھ کر .میں نے کچھ مصروفیات کی وجہ سے کوشش کی کم سے کم وقت میں تمام احوال بیان کروں .اللّه ہماری حفاظت کرنے والے تمام فوجیوں کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھے .آمین ! پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ باد


 
Last edited:

cms123

Minister (2k+ posts)
Re: پریڈ گراؤنڈ پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا

Such a wastage of resources and money for a poor country where people do not have even clean drinking water...............shameless govt and institutions.........
 

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
Re: پریڈ گراؤنڈ پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا


شکر ہے پریڈ اتنی اچھی سجائی ہے، ڈان لیکس کے قاتلوں کو پھانسی لگا کر۔ بلے بلے شاوا شاوا۔ چینیوں کو بلوا لیا، ترکوں اور قطریوں کا کیا قصور؟؟؟ کیا وہ کم کمیشن دیتے ہیں؟ یا سی پیک کی وجہ سے چینیوں کے اٹھا کر رکھنے ہیں؟
(bigsmile)
پاکستان زندہ باد۔
 

arafay

Chief Minister (5k+ posts)
Re: پریڈ گراؤنڈ پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا

haathi daant khaany ke aur dikhanay ke aur
 

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
Re: پریڈ گراؤنڈ پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا

haathi daant khaany ke aur dikhanay ke aur
بس میلے ٹھیلوں سے سستے جذبات کا تڑکہ لگ جائے گا۔ پاکستان سے ان کو جتنی محبت ہے وہ تو ہم سب کو پتہ ہی ہے۔
 

allahkebande

Minister (2k+ posts)
Re: پریڈ گراؤنڈ پر ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کا

رد الفساد کی شکل میں پاکستان کی سالمیت کی جنگ جاری ہے ۔ ایسے نازک وقت میں یوم پاکستان کی تقریبات کا انعقاد فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے
 

bhaibarood

Chief Minister (5k+ posts)
yeh pholjhariyaan dekhana zarori hai dushman ko pata tu chaley keh hum kia kia patakhey chala saktey hain!
acha hai bohat acha hai ! keep it up!
 

فالتو

MPA (400+ posts)
سارا شہر بند کر کے ایک پریڈ کروانے سے کون سی دہشتگردی کم ہو جائے گی
کونسی ملک میں خوشحالی آ جائے گی


عمران صاحب یہاں بھی ایک بیان دے ڈالیے
ہمت کیجیے ، بزدلی لیڈروں کا وطیرہ نہیں
 

Back
Top