Zia Hydari
Chief Minister (5k+ posts)

پرہیز علاج سے بہتر ہے، سیانے ایسا ہی کہتے تھے پرمیں آپ ہی بڑا سیانا تھا، کھان پین دا شاقین۔ بغیر کسی ڈر خوف کے، بغیر کسی احتیاط اور پرہیز کے، خوب رچ کے کھایا، سارا ملکی خزانہ ڈکار گیا۔ اس بد پرہیزی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ پاجامہ لیکس کہتے ہیں اس بیماری کو، اب ڈاکٹر زرداری سے علاج کروانے لندن جارہا ہوں۔ ڈر لگا رہا ہے کہیں وہ موٹا والا انجیکشن نہیں لگا دیں۔
ہو سکتا ہے زیادہ تکلیف نہ ہو، اس عمر میں ان کا انجیکشن بھی ڈھیلا پڑگیا ہوگا۔ بہرحال آپ سے کیا چھپانا ایک عمر گذری ہے ایسے انجیکشن لیتے ہوئے، سب سے زیادہ فائدہ مند ضیاءالحق کا انجیکشن تھا، جیون سدھر گیا، سب سے کڑوا مشرف کا انجیکشن تھا، سمجھو میں مر ہی گیا تھا۔ ۔ ۔ ۔
اب لندن علاج کے لئے جارہا ہوں، اللہ کرے علاج لمبا ہوجائے اور اس دوران راحیل شریف ریٹائر ہوجائے، مجھے اس کے انجیکشن سے خوف آتا ہے، میں اس کے سامنے سر جھکا بیٹھتا ہوں، نظریں بھی نیچی رکھتا ہوں، مگر اسے رحم نہیں آتا ہے، بجائے انجیکشن کے آپریشن آپریشن کی بات کرتا رہتا ہے۔ مینوں نہیں کرانا آپریشن۔ ہاں اب وعدہ کرتا ہوں کہ احتیاط کروں گا کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہوتا ہے۔