Psycho
MPA (400+ posts)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل۔2010ء) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کے قتل کے سلسلے میں مشرف کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کی ایماندار افسران تحقیقات کررہے ہیں۔ سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق قانونی اور انویسٹی گیشن ٹیم جائزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بے نظیر قتل کیس میں پنجاب پولیس کی تحقیقات سے مطمئن نہیں تھی۔ وزیراعظم کی منظوری اور عدالت کو آگاہ کر کے مزید تحقیقات کی اجازت لی ہے۔