پرویز خٹک شہبازشریف سے سیکھو

sialkotian pakistan

Voter (50+ posts)
11214120_10205718978748090_6612279372856527594_n.jpg


وزیر بجلی نا پانی جناب عابد شیر علی صاحب فرماتے ہیں کہ پرویز خٹک نے اگر کچھ سیکھنا ہے تو شہباز شریف سے سیکھیں

میں عابد شیر علی صاحب کی اس بات سے ہزار فیصد متفق ہوں

واقعی پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے تو شہباز شریف صاحب سے سیکھو

اگر تم نے سیکھنا ہے کہ نہتے بے گناہ لوگوں کے سر عام گولیاں کیسے ماری جاتی ہیں تو تم شہباز شریف سے سیکھو

اگر تم نے سیکھنا ہے کہ پولیس کے نظام کا بیڑہ غرق کس طرح کرنا ہے تو تم شہباز شریف صاحب سے سیکھو اور دیکھو کہ کس طرح جناب نے پولیس میں اپنے گلو بٹوں کے گزشتہ دو عشروں میں ایک مخصوس طریقے سے بھرتی کیا ہے

پرویز خٹک تم نے اگر سیکھنا ہے کہ کس طرح ملزمان کو کیسز سے باعزت بری کروا کر انکو وزارتیں سونپی جاتی ہیں تم یہ شہباز شریف سے سیکھو اور دیکھو کس طرح شہباز شریف صاحب نے رانا مشہود اور رانا ثنا الله جیسے ملزمان کو وزارتیں دی ہیں

پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے کہ کس طرح تعلیم کے نظام کو تباہ کرنا ہے تو تم شہباز شریف صاحب سے سیکھو اور دیکھو کہ انہوں نے کیسے ہزاروں سکول اپنے چھ سالہ دور حکومت میں بند کروائے

پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے کہ بغیر کچھ کام اور منصوبے بنائے ہوئے خود کی ذاتی تشہیر اخبارات کے پہلے صفحات پر کروانی ہے تو یہ بھی شہباز شریف صاحب سے سیکھو اور دیکھو کہ کس طرح نندی پور پراجیکٹ اور دوسرے منصوبے ناکام ہونے کے باوجوود انکی تصاویر ہر اخبار کے فرنٹ پیج پر شائع ہوتی ہے

پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے کہ کس طرح جھوٹے وعدے کرکے مکر جاتا ہے تو یہ بھی شہباز شریف صاحب سے سیکھو کہ انہوں نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کے وعدے کرکے پھر انہی سے معافی مانگی

پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے کس طرح ججوں کو خریدا جاتا ہے تو تم یہ بھی شہباز شریف صاحب سے سیکھو اور سنو انکی وہ ویڈیو جس میں وہ جسٹس قیوم کو خرید رہے ہیں

پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے کہ نابینا افراد کو کس طرح سڑکوں پر گلو پولیس کے ذریعے پھینٹا لگوایا جاتا ہے تو یہ بھی تم شہباز شریف صاحب سے سیکھو

پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے کہ کس طرح اپنے بال بچوں سے عوام کی ٹانگیں تڑوائی جاتی ہیں تو یہ بھی تم شہباز شریف صاحب سے سیکھو اور سیکھو کہ کس طرح انکی صاحبزادی رابعہ عمران نے ایک بیکری والے کو کیک نہ دینے پر اسکی ٹانگیں تڑوا دی تھیں

پرویز خٹک اگر تم نے یہ سیکھنا ہے کہ کس طرح میٹرو بنا کر اس میں پانی چھوڑا جاتا ہے تو یہ بھی تم اسلام آباد اور پنڈی میٹرو پراجیکٹ سے سیکھو

پرویز خٹک تم نے اگر خود نمائی اور شوبازی سیکھنی ہے تو جناب شہباز شریف صاحب سے سیکھو کہ کس طرح وہ برسات کے پانی میں لمبے بوٹ پہن کر تصویریں بنواتے ہیں اور کیمرہ مین کو ساتھ ساتھ لئے گھومتے ہیں

پرویز خٹک اگر تم نے سیکھنا ہے کہ اداروں کو کس طرح تباہ و برباد کیا جاتا ہے تو یہ بھی تم شہباز شریف صاحب سے سیکھو اور دیکھو کہ انہوں نے کس طرح شاندار طریقے سے صحت اور تعلیم کے نظام کے ساتھ ساتھ باقی دوسرے محکموں کو ڈبو کے رکھ دیا ہے

پرویز خٹک تم شہباز شریف صاحب کی کون کون سی مہربانیوں کو جھٹلاؤ گے
شہباز تیری پرواز سے جلتا ہے زمانہ
 
Last edited by a moderator:

kakamana

Minister (2k+ posts)

بھائی فہرست بہت بڑی ہے مثلا سستی روٹی سکیم ، سولر لمپ سکیم ، دانش اسکول وغیرہ وغیرہ
 

ifteeahmed

Chief Minister (5k+ posts)
عابد شرلی نیک ہوگیا ہے پرویز خٹک کو مشورے دے رہا ہے۔
11737898_495193547314190_3496478480811418626_n.jpg