پرویز الہیٰ کہاں جارہے تھے؟ ڈرائیور نے پولیس کو اہم بیان دیدیا

pervhaiashaaih.jpg


سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ گرفتاری کے وقت کہاں جارہے تھے اس حوالےسے ان کےڈرائیور نے پولیس کو اہم بیان دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہیٰ کے ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیتےہوئے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ گھر سے گلگت بلتستان فرار ہونے کیلئے روانہ ہوئے تھے، گھر سے چار گاڑیوں کا قافلہ نکلا تھا، دوگاڑیوں میں گھر کی خواتین اور بچے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی گاڑی بلٹ پروف تھی،جب پولیس نے چیکنگ کیلئے گاڑی رکوائی تو اندر موجود ڈرائیور نے دروازہ کھولنے سے انکار کردیا، جب گاڑی کا دروازہ کھولنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا گیا تو پولیس کا شک مزید پختہ ہوگیا ۔

ڈرائیور نے کہا کہ پولیس نے گاڑی کےشیشےتوڑنے کی کوشش کی جس پر چوہدری پرویز الہیٰ خود گاڑی سے باہر نکلے اور انہوں نے پولیس کے ہمراہ جانے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی گاڑی پر جانے کا اصرار کیا۔

خیال رہےکہ اینٹی کرپشن پولیس نے آج صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الہیٰ کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کرلیا تھا، ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام کے تحت تحقیقات جاری ہیں، گرفتاری کے بعد چوہدری پرویز الہیٰ کو اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرز منتقل کردیا گیا ہے۔
 

ranaji

President (40k+ posts)
چوہدری پرویز الہئی نے اس بچھو نواز شریف بٹ اور نچھو شہباز شریف بٹ کے بچھو کے بچے حمزہ شہباز کو آف دی وے جاکر مشرف کی فوجی حکومت سے پوری طرح تحفظ دیا اور آج اس بچھو خاندان نے اس تحفظ دلانے کا پورا پورا بدلہ ڈنگ مار کر دیا ہے
 

karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)
چوہدری پرویز الہئی نے اس بچھو نواز شریف بٹ اور نچھو شہباز شریف بٹ کے بچھو کے بچے حمزہ شہباز کو آف دی وے جاکر مشرف کی فوجی حکومت سے پوری طرح تحفظ دیا اور آج اس بچھو خاندان نے اس تحفظ دلانے کا پورا پورا بدلہ ڈنگ مار کر دیا ہے
بچھو تو اپنی فطرت پر عمل کر رہا ہے نا