
پرویزالہٰی کی دوست مزاری کے خط کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کو تہ وبالا کرنا چاہتے ہیں، درخواست
https://twitter.com/x/status/1550346953975861248
سکیورٹی کیلئے خط ڈپٹی اسپیکر کی بد نیتی کو ظاہر کرتا ہے، آئی جی پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکا جائے، استدعا
واضح رہے کہ گزشتہ روز اے آروائی کے صحافی خاورگھمن نے بڑی خبر بریک کرتے ہوئے بتایا کہ دوست علی مزاری نے 21 جولائی کو 22 جولائی کی تاریخ کا خط لکھ کر آئی جی پنچاب اور چیف سیکرٹیری کو سیکورٹی کے لیے خط لکھا ہے خاور گھمن میں جمہوریت پر شب خون مانے کی کوشش کو بے نقاب کردیا.
ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خط پر 22 جولائی کی تاریخ درج ہے۔ خط پہلے سے بنا کر رکھنے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
دوست مزاری نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران سکیورٹی فورسز تعینات کی جائے، اسمبلی کی سیکیورٹی کے لیے خط عدلیہ کے حکم کی تعمیل میں ہے۔
انہوں نے لکھا کہ ایوان کی کارروائی کے دوران کچھ عناصر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ایوان کی کارروائی اور مجھے ایوان کی کارروائی چلانے سے روکا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DVfHT2D/dost-mazariii.jpg