پرندہ طیارے کی ونڈ شیلڈ توڑ کر پائلٹ پر جا لگا، ویڈیو وائرل

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
Bird-damage-plane.png


ایکواڈور: پرواز کے دوران پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا اور ونڈ شیلڈ توڑتا ہوا پائلٹ سے جا ٹکرایا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فضا میں پرواز کے دوران پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں تاہم ایکواڈور میں ہونے والا حادثہ اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔

فضا میں پرواز کرتے طیارے سے پرندہ اس زور سے ٹکرایا کہ جہاز کے کاک پٹ کی ونڈ شیلڈ توڑتا ہوا پائلٹ سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے پائلٹ بھی زخمی ہو گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں زخمی پائلٹ اور پرندے کی لٹکتی باقیات دیکھی جا سکتی ہیں جبکہ پرندے کے بڑے پنجے پائلٹ کی اوپر لٹک رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1669467301958287362
پرندہ طیارے سے ٹکرانے کے بعد ویڈیو میں پائلٹ خوفزدہ دکھائی دے رہا ہے تاہم پائلٹ طیارے کو بحفاظت زمین پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔



Source
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
چاچا وہسکی بھی اسی کام کے لیے بھرتی ہوا تھا ۔۔ لگتا ہے ایکواڈور میں بھی چاچا وہسکی کیطرح ایئر مین اپنا کام نہیں کر رہا تھا۔۔
 

Back
Top