پاک نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز، ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں مزید کھلاڑی شامل

7shahaformazeedkhillari.jpg

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کی تعداد اب 24 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 9 جنوری سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے عبوری سلیکشن کمیٹی کی طرف سے اعلان کردہ سکواڈ کیے جانے کے بعد اب ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں لیفٹ آرم سپنر حارث سہیل اور بلے باز فخر زمان کو بھی شامل کر لیا گیا ہے جنہیں فٹنس ٹیسٹ لینے کے بعد سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ ممکنہ کھلاڑیوں کی تعداد اب 24 ہو گئی ہے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں حارث سہیل اور فخر زمان کو شامل کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: ہم نے فخر زمان اور حارث سہیل کو آج فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کے ون ڈے سیریز کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ دونوں پاکستان کپ میں بھی کھیل رہے ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1608756751247245312
اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری سلیکشن کمیٹی کی طرف سے ون ڈے سیریز کے لیے 22 کھلاڑیوں کے نام دیئے گئے تھے جس پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم اور ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی طرف سے ناراضی کا اظہار کیا گیا تھا جبکہ بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کا اعلان ان کے مشورے کے بغیر کیا گیا ہے۔ 16 رکنی حتمی سکواڈ کا اعلان پاکستان کپ کے اختتام پر ہو گا، لیفٹ آرم سپنر حارث سہیل اور بلے باز فخر زمان پاکستان کپ میں اپنے اپنے ریجنز کی طرف سے نمائندگی کر رہے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1608157736784494592
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 9 جنوری، دوسرا 11 جنوری اور تیسرا 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔اعلان کردہ ممکنہ سکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللہ شفیق، ابرار احمد ، عامر جمال، حارث رئوف، حسن علی، احسان اللہ، کامران غلام ، امام الحق ، محمد نواز، محمد حارث ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، قاسم اکرم اور سلمان علی آغا ، شاہنواز دھانی، شاداب خان، شرجیل خان، شان مسعود ، طیب طاہر، محمد حسنین شامل تھے جن میں اب دو ناموں کا اضافہ ہو گیا ہے۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Worldcup squad of Afridi would be 87.
Like that of his ideal shehbaz Sharif who has cabinet of 87.
 

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
Add whole of Pakistan in the list, also Shahbaz Sharif and Maryam Sharif. Take Bilawal as wicketkeeper too.