اسلام آباد: پاک بحریہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ 350 کلومیٹر رینج والے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل سسٹم نہ صرف زمینی بلکہ سمندری اہداف کو بھی انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجربے کی نگرانی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی، جن کے ساتھ پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران، سائنسدان اور انجینئر بھی موجود تھے۔ جدید نیویگیشن سسٹم اور اپنی سمت و رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات کے ساتھ یہ میزائل پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اہم اضافہ ہے۔
اس موقع پر صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکام نے میزائل فائرنگ میں شامل یونٹس اور سائنسدانوں کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ یہ کامیابی ملک کی خودمختاری اور دفاعی قوت کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔