My whole argument is...does Pakistan benefit from this gas pipleline or not. Because on this forum I have read many posts where they say Iran gas pipleline is very cost effective. Some other posts have disagreed with the analysis. I am still very confuse as to whether it's good for us Pakistani's or not. Govt. should have some consensus on this and come out with a plan whether we are going ahead or scrapping this deal. Every nation is looking for it's own Interest, so Pakistan should also.
پاکستان کو اپنی گیس نکالنی چائیے
بالکل پاکستان کو اپنی گیس نکالنی چاہیے۔
مگر پاکستان میں گیس کی کتنی مقدار موجود ہے؟
دوسری بات یہ ہے کہ یہ گیس نکالنے کے جس ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے، وہ دور دور تک پاکستان میں موجود نہیں ہے اور صرف امریکا کے پاس موجود ہے اور امریکا نے اسکی آفر پاکستان کو نہیں کی ہے۔
تیسری بات یہ ہے کہ مان لیا کہ امریکہ یہ آفر کرتا ہے، اسکے بعد امریکی کمپنیاں موجودہ حالات میں پاکستان میں آ کر کیا سرمایہ کاری کرنا چاہیں گی؟
چوتھی بات یہ کہ اگر یہ امریکی کمپنیاں پاکستان آ کر سرمایہ کاری کرتی بھی ہیں، ۔۔۔۔ تو بھی ان پراجیکٹ کو ختم کرنے میں کتنے سال لگیں گے کہ اتنی گیس پیدا ہو رہی ہو کہ پاکستان کی ضروریات کے لیے کافی ہو؟
اگر آئیڈیل سیچوئشن ہو، پاکستان کے اپنے ہاتھ میں یہ ٹیکنالوجی ہو، پاکستان کی اپنی کمپنیاں ہوں، اور سرمائے کی پاکستان کو کوئی کمی نہ ہو، اور آج ہی یہ پراجیکٹ شروع ہو جائیں ۔۔۔۔ تب بھی کم از کم 10 سال کا عرصہ چاہیے کہ پاکستان اپنی ضروریات کی مقدار میں گیس پیدا کر سکے۔
ان 10 سالوں تک پاکستان کا کیا حال ہو گا؟
ایرانی گیس 2014 میں پاکستان سپلائی شروع کر دے گی۔
اس گیس کے آتے ہی پاکستان کے ہزاروں صنعتی یونٹ کام کرنا شروع کر دیں گے ۔۔۔۔ اور بہت سے ایسے یونٹ بھی جو کہ بجلی پیدا کرتے ہیں، اس انکے لیے جو فرنس آئل ہم آج بھی باہر سے درآمد کر رہے ہیں، انہیں ایرانی گیس پر لایا جائے گا جس سے پاکستان سالانہ 2 ارب ڈالر کا فائدہ اٹھائے گا۔
نہ صرف بجلی پیدا کرنے والے صنعتی یونٹ، بلکہ پاکستان میں گاڑیوں کے لیے بھی سستی گیس میسر ہو گی جس سے پھر کئی ارب ڈالر بچیں گے۔
الغرض، اگر "وقت" پر ایرانی گیس کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے، تو پاکستان مہنگی گیس اور آئل کو ایران کی سستی گیس سے بدل کر کئی ارب ڈالر سالانہ بچا سکتا ہے۔۔۔۔ یعنی ہر ہر صورت میں پاکستان کو زبردست قسم کا فائدہ ہے۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|