پاک افغان سرحد پر سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن: افغان جاسوس مارا گیا

afg-spy.jpg

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر ایک مؤثر آپریشن کے دوران ایک افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ آپریشن 11 جنوری 2025 کو انجام دیا گیا، جس میں افغان جاسوس مارا گیا جبکہ وہ افغانستان کی جانب فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ ہلاک شدہ دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل، ولد حاجی محمد قاسم داوراں خان کے نام سے ہوئی ہے۔

کی اطلاعات کے مطابق، 48 سالہ محمد خان، جو کہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا، سے ایک افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ دہشتگرد افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان کے اندر کام کر رہا تھا، اور وہ قلعہ سیف اللہ، ژوب اور لورالائی میں دہشت گردوں کو اسلحہ سمگل کرتا تھا۔ جو کہ بعد میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں استعمال ہوتا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ وقتوں میں ہونے والی دہشتگردی کی کارروائیاں افغان سرزمین سے جڑی ہوئی ہیں، جو کہ افغان حکومت کے دوغلے دعووں کو ایک بار پھر عیاں کرتی ہیں۔ یہ بات بھی واضح کی گئی کہ افغان حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لاتے ہوئے بیرونی دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرے۔​
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Pehlay is tarah k Lateefay hamari Sarhad k qareeb huaa kartay thay. Ab hum say dosti hai.
Magar Topi walon ko to koi na koi Lateefa chahiay, to ab Afghanistan hai.
 

Back
Top