پاکی داماں کی حکایت

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
اتنی نہ بڑھا پاکی داماں کی حکایت
دامن کو ذرا دیکھ ، ذرا بند قبا دیکھ

گزشتہ برس ہی کی تو بات ہے، کتابوں میں پڑھا بھی تھا، زائرین سے سنا بھی تھا، مگر علم الیقین سے عین الیقین کا سفر طے ہوا، کیف و مستی میں غرق آنکھیں اس نقش پا کو چوم رہی تھیں جو ہزار ہا سال قبل پتھر نے اپنے سینے میں بسا لیے تھے،ان قدموں کا بوسا لینا تو ممکن نہ تھا ، چاہا اس پوشش کو چوم کر ہی پیاس بجھا لی جائے، مگر دھتکار دیا گیااور ساتھ 'لا تمسک و لا تبرک' کی صدائیں سنائیں دیں، تعجب ہو اغلاف کعبہ کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کیوں تقسیم کیا جاتا ہے،اس کپڑے میں بالذات کونسی فضیلت ہوتی ہے، تابوت سکینہ یاد آیا، جسے فرشتے اٹھا کر پھرتے تھے، بنی اسرائیل کے پیغمبروں کے زیر استعمال اشیا ہی تو تھیں، تابوت تو صرف ان کو ڈھانپنے کا ذریعہ تھا، ان اشیا ہی کی نسبت ہی تو وجہ بنی جسے معصومین نے اٹھایا، اس پوشش میں بھی تو ابراہیم علیہ السلام کے قدم محفوظ تھے، یہ کیونکر برکت سے محروم ہو چلی

کوہ مروہ سے نکلا، چند قدم دور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جائے پیدائش تھی، سفر معراج یاد آیا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رک کر بیت اللحم جہاں جناب عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے، دو رکعت نماز ادا کی،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو سردار انبیا ہیں، ان کی جائے ولادت زیادہ حق دار ، یہی نیت تھی ، مگر وہ مقام مقفل، چاہا ان درو دیوار کے لمس سے ہی لب کو شیریں کر لیا جائے، وہاں جو درگت بنی ، وہ کہانی الگ

پھر رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جالیوں کے سامنے تو اتنی مہلت بھی نہ مل سکی کہ دامن پھیلا کر رحمت اللعالمین و دیان العرب سے کرم کی بھیک مانگ سکوں، دھکے دے کر وہاں سے چلتاکیا گیا، جنت البقیع میں تو کلیجہ منہ کو آیا جو سیدہ کائنات ، امہات المومنین و کبار صحابہ کی آرامگاہوں کو مخدوش حالت میں دیکھا

یہ اللہ ہی کا کرم ہے کہ یار لوگوں نے جس قدر بھی "عزت افزائی" کی ، دل میں ہلکا سا بھی غبار نہ آیا، تسلی دی، اس سے قبل بہت عزتیں سمیٹ چکا، کیا ہوا اگر کسی نےدھکوں و صلواتوں سے نوازا

سلوک کی یہ داستانیں آپ کو بہتیرے لوگوں سے سننے کو ملیں گی، قصور صرف اتنا کہ ہم اس مذہب کو نہیں مانتے جس میں تعظیم نبی و اولیا و احترام شعائر اللہ شرک گردانے جائیں

آج ایک شخص کو دو چار گھونسے و دھکے کیا پڑے، یار لوگوں نے اودھم ہی مچا دیا، ہرطرف سے "حسن سلوک" کے اسرار و رموز پر گل فشانیاں ہونی لگی، "ایمان" کی گواہیاں بیان ہونی لگی، اللہ عزوجل کی مغفرت کے قصے بیان ہونے لگے،"حسن ظن" کی تلقین کی جانے لگی، "مسلک" کے طعنے دئیے جانے لگے، جہالت کی تہمتیں ماتھے کا جھومر بنی

ایک فرد کی خاطر اتنا واویلا کرنے والے، کاش ایک جماعت کے حق میں بھی اتنے ہی فراخ ہوتےکہ اپنے ہم پیالہ احباب کو کچھ قابل برداشت رویہ اختیار
کرنے کا درس دیتے ،وہاں شاید پر جلتے ہیں، تھانہ بھون میں واقع حکیم الامت و مجدد دیوبند مولوی اشرف علی تھانوی کی قبر سے بے حرمتی ہوئی ، تب بھی یار لوگ بڑے تلملائے تھے ، خاتون جنت کی قبر سے جو ہوا، وہاں زبانیں گنگ، جس شد و مد آج یہاں دو چار گھونسوں و مکوں کی مزمت ہو رہی ہے، کاش یہ رویہ ان خود کش حملہ آوروں سے بھی روا ہوتا تو یہ سلسلہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا

آخر میں عرض صرف اتنی ہے کہ صرف ایک گزشتہ قصور وار کی حمایت میں آپ توانائیاں ضرور صرف کریں چونکہ وہ آپ کے نزدیک معافی مانگ چکا ہے مگر ان کڑوڑوں بے گناہوں کی دل آزاری پر بھی اپنے بھائی بندھوں کو احساس دلائیں کہ جنہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کو "مسلک" کی بنا "کافر و مشرک" جان کر ان کی قبر انور کی نشانات تک مٹانے کو درپے ہوئے

پردہ زر سے تیری ساری جہالت چھپ گئی
مفلسی کی آگ میں میرا ہنر جلتا رہا

scan-4.jpg
 

dildar

MPA (400+ posts)
اتنی کن فیوذڈ تحریر کاہے کو لکھی بھائی ؟ اور نیچے جنگ اخبار کا ٹوٹا کاہے کو شیئر کیا ؟

(omg)
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
الله نے توبہ کے مغفرت کے دروازے کھول رکھے ہیں اور آپ نے کس حق سے بندکےھیں؟
اور کیا آپ اپنے گناہوں کی سزا کااختیار بھی دوسروں کو دیتے ہیں؟
 

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
اتنی کن فیوذڈ تحریر کاہے کو لکھی بھائی ؟ اور نیچے جنگ اخبار کا ٹوٹا کاہے کو شیئر کیا ؟

(omg)

رویوں میں فرق کا رونا رو رہا تھا صاحب، مولوی اشرف علی تھانوی صاحب کی قبر کی بے حرمتی کی گئی، ردعمل دیددنی تھا، یہی بے حرمتی جنت البقیع اور سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ کی قبر انور کے ساتھ ہو تو "دین" بن جاتا ہے، جنید کے ساتھ جو ہوا، ردعمل آپ دیکھ رہے ہیں، یہی سلوک ہمارے ساتھ روا رکھا جائے تو "دین" بن جاتا ہے

امید ہے وضاحت کافی ہے
 

Zoq_Elia

Senator (1k+ posts)
اتنی کن فیوذڈ تحریر کاہے کو لکھی بھائی ؟ اور نیچے جنگ اخبار کا ٹوٹا کاہے کو شیئر کیا ؟

(omg)
mast vaila check his name!
بھائی بارود آپ کی نصیحت کے مطابق آپکا نام چیک کیا ہے۔ آپ کا نام بھائی بارود ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Back
Top