asadrehman
Chief Minister (5k+ posts)
السلام علیکم
اس موضوع کا مقصد آپ لوگوں کی رائے جاننے سے ذیادہ آپ لوگوں کی سوچ جاننا ہے۔ جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ پاکستان اس وقت گوں ناگوں مسائل کا شکار ہے۔ اگر ہم پاکستان کے مسائل کو مختلف عنوانات کے تحت تقسیم کریں تو چند چیدہ چیدہ مسائل مندرجہ ذیل ہیں
۱- ابتدائی تعلیمی نظام - خامیاں اور حل
۲- اعلٰی تعلیمی نظام - خامیاں اور حل
۳- بنیادی صحت - خامیاں اور حل
۴- معاشرتی اقدار اور ان کی پاسداری
۵- نظم و ضبط اور اس کی عملداری
۶- ماحول کو صاف رکھنے کے اجتماعی مسائل اور ان کا حل
(مزید مسائل آپ کی رائے کے مطابق میں اس جگہ اپڈیٹ کرتا جاؤں گا)
اس تھریڈ کا مقصد آپ لوگوں کی مثبت سوچ کو ان مسائل کے حل کے لیے استعمال کرنا ہے۔ اس لیے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے نظریے یا ان کے منشور یا بیانات پہ مبنی جوابات دینے کے بجائے خالصتاً اپنا حل جو آپ کے نزدیک قابلِ عمل ہے وہ پیش کریں۔
نوٹ۔
ایک پوسٹ میں صرف ایک ہی مسئلے کو ڈسکس کریں اور اس کا حل پیش کریں۔ یہ تھریڈ سیاسی وابستگی کے بغیر جواب دینے کے لیے ہے۔ اگر آپ نے اپنے لیڈروں والی سوچ کے ساتھ جواب دینا ہے تو برائے مہربانی باقی موضوعات پہ طبع آزمائی کریں۔ گالم گلوچ اور سیاسی جگتوں سے پرہیز کریں نیز فوج کو بیچ میں لا کر کوئی حل پیش نہ کریں۔
کوشش کریں کہ آپ کا حل قابلِ عمل ہو اور اس حل کے لیے آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کا ساتھ دینے پہ آمادہ ہوں۔
آپ سب لوگ (بشمول میرے) ایک دوسرے کے لیڈر اور ایک دوسرے پہ تنقید کرنے میں بہت تیز ہیں۔ اب پتہ چلے گا کہ آپ لوگ خود ان معاملات کے حل کے لیے کونسی گیدڑ سنگھی سنبھالے بیٹھے ہیں۔
آپ ایک ہی مسئلہ کے تحت مختلف پوائنٹس کو ایک پوسٹ میں یا متعدد پوسٹوں میں مندرجہ ذیل انداز میں بیان کر سکتے ہیں( یہ میرا مشورہ ہے، آگے آپ کی مرضی)۔
مسئلہ۔
مسئلہ کی بنیادی وجہ۔
مسئلہ کے مختلف پہلو۔
مسئلہ کے معاشرے پہ اثرات۔
مسئلہ کا آپ کے نزدیک حل۔
مسئلہ کے حل میں روکاوٹیں اور ان روکاوٹوں کو عبور کرنے کا پلان۔
برائے مہربانی اگر آپ کسی کے پلان میں کیڑے نکالنا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر قابلِ عمل پلان دے کر یا اسی پلان کو بہتر کر کے وہ کیڑے دور کر سکتے ہیں۔
یہ موضوع شاہد عباسی صاحب کے ساتھ ہونے والی ایک گفتگو کے پسِ منظر میں بنایا گیا ہے۔ اس لیے وہی اس دھاگے کے گناہ و ثواب کے حقدار ہیں۔
شکریہ۔
اسد

Last edited by a moderator: