پاکستان کے قرضوں میں بڑا اضافہ، قرضہ 130 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

1pakistan ka baroniqarza.png

پاکستان مزید قرضوں کے بوجھ تلے دبا جارہاہے, اب پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا,ڈان نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا 130 ارب ڈالرز سے زاید بیرونی قرض میں پرائیویٹ سیکٹر کا قرض بھی شامل ہے۔

سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا تھا کہ جاری منصوبوں کی کل تعداد 298 ہے، کثیر الجہتی منصوبوں کی کل تعداد 146 ہے، دو طرفہ ایگریمنٹس کے تحت 152 پروجیکٹس ہیں,بریفینگ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے کمرشل ڈومیسٹک قرض سے متعلق امور وزارت خزانہ دیکھتی ہے، بانڈز سرٹیفکیٹس سے متعلق امور بھی براہ راست وزارت خزانہ دیکھتی ہے, ایکسٹرنل ڈیولپمنٹ اسسٹنس اور شاٹ ٹرم اسسٹنس اے ڈی دیکھتی ہے، ڈیٹ مینجمنٹ عمل میں وزارت خزانہ، مرکزی بینک اور ای اے ڈی شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہے, اقتصادی سروے کے مطابق ملک پر مجموعی قرض 67 ہزار 525 ارب روپے ہو گیا جس میں مقامی قرض 43 ہزار 432 ارب روپے ہے,ملک پر بیرونی قرض 24093 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ہر شہری 2 لاکھ 80 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا, ملک کا مجموعی قرض جی ڈی پی کا 74.8 فیصد ہے، ملک کے کُل بیرونی قرضے جی ڈی پی کا 28.6 فیصد ہیں، ملک کا مقامی قرضہ جی ڈی پی کا 46.2 فیصد ہے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pakistan ka baroniqarza.png

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستان کے قرضوں میں اضافہ اور قومی اثاثوں میں کمی اور تمام جرنیلوں کی دوبئی بلجیم یوکے فرانس سپین ، ملائشیا امریکہ اور بہت سے ممالک میں جائدادوں بزنس ایمپائر ز اور کمپنیوں ، بنک اکاؤنٹس میں اضافہ اور مارے جارہے ہیں بے چارے جونئیر افسران اور جوان
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
Sharifs,Zardaris ,generals,judges and other elites have properties and bank accounts in foreign countries.They are not worried.When the chips are down they will live comfortable lives abroad.