امریکا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار پر ڈٹا ہوا ہے,ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کہتے ہیں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار ہماری پرانی پالیسی ہے,میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے حامی نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کیلئے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا مہلک ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے نظام کی مضبوطی کیلئے بھی پرعزم ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام سے متعلق ہمارے خدشات واضح ہیں، پاکستان ہمارا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے,ہم اپنی پابندیوں اور دیگر اقدامات کا استعمال جاری رکھیں گے۔
اس سے قبل ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا تھا کہ.قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے پاکستان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں اقتصادی اور سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات کی ہے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے میتھیو ملر نے مزید کہا تھا کہ قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ جان باس نے علاقائی استحکام، خوشحالی کی اہمیت پر بھی بات کی,جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کے لیے پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ امریکا متعلقہ معاملات پر حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔