پاکستان کےبجٹ 2023-24اہم اہداف ومالیاتی خسارےپر بات کریں گے،آئی ایم ایف

imf-pakistan-budegt-one.jpg


عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ پلان پر بات چیت کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کی جانب سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان سے بجٹ 2023-24 کے پلان سے متعلق بات چیت کا خواہاں ہے، اس بات چیت میں مالیاتی خسارے اور بجٹ کے اہم اہداف جیسے موضوعات پر گفتگو ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے 1اعشاریہ 1 بلین ڈالر کی فنڈنگ جاری کرنے کیلئے عملے کی سطح پر معاہدہ کی منظوری دینی ہے،عملےکی سطح کے معاہدے کی منظوری مالیاتی خسارہ کے آخری رکاوٹوں میں سے ایک ہے،پاکستان کیلئے ادائیگیوں کے شدید توازن کے بحران کو حل کرنے کیلئے اہم فیصلہ ہے۔

ناتھن پورٹر کا مزید کہنا تھا کہ یو اے ای، چین، سعودی عرب مارچ اور اپریل میں پاکستان کیلئے امداد کا اعلان کرچکےہیں، پاکستان کی وزارت خزانہ نے رائٹرز کے تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا، حکومت کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی فنانسنگ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے میں آخری رکاوٹ تھی۔